سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی انسانی حقوق نے ملک میں خواتین کے خلاف تشدد کی تازہ لہر کا ذمہ دار اسلامی نظریاتی کونسل اور مولانا شیرانی کو قرار دیدیا
وزارت قانون سے اسلامی نظریاتی کونسل کی موجودہ پوزیشن کے حوالے سے رائے لی جانی چاہئے ، 1997میں اسلامی نظریاتی کونسل کی طرف سے پارلیمنٹ میں پیش کی گئی آخری رپورٹ کے بعد اسلامی نظریاتی کونسل کا جواز آئینی اور قانونی طور پر ختم ہو چکا ہے، سینیٹر فر حت اﷲ بابر
منگل 28 جون 2016 22:29
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جون ۔2016ء) سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق نے ملک میں خواتین کے خلاف تشدد کی تازہ لہر کا ذمہ دار اسلامی نظریاتی کونسل اور اسکے چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے خاوند کو بیوی پرہلکا پھلکا تشدد کرنے کا لائسنس دیکر خواتین کے خلاف مردوں کے تشدد کو ہوا دی ہے ،خواتین کے خلاف تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات میں اسلامی نظریاتی کونسل کا بھی ہاتھ ہے۔
سینیٹر فرحت اﷲ بابر نے مطالبہ کیا کہ وزارت قانون سے اسلامی نظریاتی کونسل کی موجودہ پوزیشن کے حوالے سے رائے لی جانی چاہئے۔ 1997میں اسلامی نظریاتی کونسل کی طرف سے پارلیمنٹ میں پیش کی گئی آخری رپورٹ کے بعد اسلامی نظریاتی کونسل کا جواز آئینی اور قانونی طور پر ختم ہو چکا ہے ،منگل کو کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کی چیئرپرسن سینیٹرنسرین جلیل کی زیر صدارت یہاں پارلیمنٹ ہاوٗس میں منعقد ہوا، اجلاس میں سینیٹرز فرحت اﷲ بابر ، ڈاکٹر جہانزیب جمال دینی، محسن خان لغاری، ستارہ ایاز کے علاوہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
جرمن فوج کی خفیہ میٹنگز آن لائن افشاء
-
طالبان کی غیر ملکی سیاحوں کو افغانستان کی طرف راغب کرنے کی کوشش
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
گندم خریداری میں تاخیر پر احتجاج، حکومت نے کسان رہنماؤں کو ملاقات کی دعوت دے دی
-
مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بننے کا اشارہ دے دیا
-
فیصل آباد،خاتون اور چار بچیوں کی ہلاکت زہریلی پھکی کھانے سے ہوئی،والد کی نشان دہی پر پنساری گرفتار
-
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.