ومبلڈن ٹینس عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز کافاتحانہ آغاز

بدھ 29 جون 2016 12:45

ومبلڈن ٹینس  عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز کافاتحانہ آغاز

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جون 2016ء) عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز کا وملبڈن ٹینس ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کیا۔ برطانیہ کے اینڈی مرے اور سوئٹزرلینڈ کے واسٹینی لاس واورینکا نے بھی پہلی رکاوٹ عبورکرلی۔ لندن میں جاری سال کے تیسرے گرینڈ سلم کے ویمنز سنگلز ایونٹ کے پہلے راوٴنڈ میں دفاعی چمپئن سرینا ولیمز بھرپورفارم میں دکھائی دیں۔

(جاری ہے)

سرینا ولیمز نے تجربے کا مظاہرہ کرتے ہوئے سوئٹزرلینڈ کی ایمراسیڈوکیوک کو باآسانی چھ،دو اور چھ،چار سے پچھاڑ دیا۔دوسری جانب مینزسنگلزایونٹ میں سیکنڈزسیڈ اینڈی مرے نے ہم وطن لیام براڈے کو اسٹریٹ سیٹ میں چلتا کیا۔میچ میں مرے کی فتح کا اسکورچھ،دو، چھ،تین اورچھ، چاررہا فورتھ سیڈ سوئٹزرلینڈ کے اسٹینی لاس واورینکا نے امریکا کے ٹیلرفرٹزکو ہراکر دوسرے راوٴنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

متعلقہ عنوان :