سی ٹی او نے اردل روم کے دورن10 ٹریفک وارڈنز کو بحال ،4 کو نوکری سے برطرف کردیا
بدھ 29 جون 2016 17:01
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے اردل روم کے دوران لیڈی ٹریفک وارڈن سمیت 4ٹریفک وارڈنز کو طویل غیر حاضری، غفلت لاپرواہی کرنے پر نوکری سے برطرف کردیا جبکہ گذشتہ دنوں معطل کےئے گئے 10 ٹریفک وارڈنز کو بحال کرکے مختلف ٹریفک سیکٹر زمیں تعینات کردیا۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں رش کے اوقات کے دوران شدید گرم موسم کی پرواہ کےئے بغیر ٹریفک کی روانی کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کارلائی جائیں،فرائض میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
طیب حفیظ چیمہ نے طویل غیر حاضری ،فرائض میں غفلت وکوتاہی کا مظاہرہ کرنے پرلیڈی ٹریفک وارڈن صباء بشیر،عرفا ن ،سجاد، سرفرازکو نوکری سے برخاست کردیا جبکہ گزشتہ دنوں معطل کئے گئے ٹریفک وارڈنزعرفان ،نوید،افتخار،عاطف ،اسد،ریاض ،اشتیاق ،نوید ،جمیل اور اعجاز10ٹریفک وارڈنز کو بحال کرنے کا حکم جاری کردیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ فرائض میں کوتاہی اور شہریوں سے ناروا سلوک اختیار کرنے والے اہلکاروں سے ہرگز کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔ سی ٹی او نے کہا کہ وارڈنز سڑکوں پر عوام کی خدمت کرتے ہوئے نظر آئیں اور دوران ڈیوٹی عوام سے انتہائی نرم اور شائستہ رویہ رکھتے ہوئے ٹریفک کی روانی پر بھر پور توجہ دیں۔
پنجاب بھر میں558ٹریفک حادثات میں 10 افراد جاں بحق،698زخمی
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.