گورنرخیبرپختونخوا نے قبائلی علاقہ جات کے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2016-17 کی منظوری دیدی
آئندہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کا کل بجٹ 18.2 ارب روپے رکھاگیا،کل 997 ترقیاتی منصوبوں میں 773 جاری منصوبہ جات ،224 نئے منصوبہ جات شامل ترقیاتی منصوبوں کیساتھ پہلے سے جاری منصوبہ جات کو جلد مکمل کیاجائے ،ایسے منصوبے لائے جائیں جس سے حقیقی معنوں میں قبائلی عوام مستفید ہوسکیں،اقبال ظفر جھگڑا
بدھ 29 جون 2016 20:07
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے قبائلی علاقہ جات کے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2016-17 کی منظوری دے دی ہے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ نئے ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ پہلے سے جاری منصوبہ جات کو جلد ازجلد مکمل کیاجائے اور ایسے منصوبے لائے جائیں جس سے حقیقی معنوں میں قبائلی عوام مستفید ہوسکیں۔
وہ بدھ کے روز گورنرہاؤس پشاور میں فاٹاکیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2016-17 کے حوالے سے ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا محمد اسلم کمبوہ سمیت ،پرنسپل سیکرٹری برائے گورنر سکندرقیوم ، سیکرٹری پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ اینڈلاء اینڈآرڈر شکیل قادر، سیکرٹری سوشل سیکٹر ڈویلپمنٹ فاٹا وقارالحسن، چیف انجینئرفاٹا ، چیف کنزرویٹر فاٹااورفاٹاسیکرٹریٹ کے دیگر انتظامی محکموں کے سربراہان نے اجلاس میں شرکت کی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.