ٹی وی آرٹسٹ ندیم جعفری پر فائرنگ ، معجزانہ طور پر بچ گئے
سمیرا فقیرحسین جمعرات 30 جون 2016 13:48
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 جون 2016ء) : ٹی وی آرٹسٹ ندیم جعفری پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کی لیکن ندیم جعفری معجزانہ طور پر بچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ آج صبح سحری کے اوقات میں کراچی کے علاقہ گلشن اقبال میں ندیم جعفری کی رہائش گاہ کے باہر پیش آیا۔ فائرنگ سے زخی ہونے کے بعد ندیم جعفری کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں فخر عالم نے اس افسوسناک واقعہ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ندیم جعفری پر ڈاکوؤں نے متعدد مرتبہ فائر کیے لیکن وہ خوش قسمتی سے معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔My dear friend artist Nadeem Jafri was shot at multiple times at sehri time today in a robbery. He survived miraculously. Thank you Allah.
— Fakhr-e-Alam (@falamb3) June 30, 2016
اس واقعہ کے بعد ندیم جعفری اور ان کے اہل خانہ خوف و ہراس کا شکار ہیں۔
(جاری ہے)
Nadeem Jafri recieved assault wounds & was robbed outside his home in Gulshan Iqbal Karachi. The entire family is shaken up.
— Fakhr-e-Alam (@falamb3) June 30, 2016
انہوں نے اپنے پیغام میں مزید بتایا کہ ندیم جعفری نجی ٹی وی چینل جیو پر ”بچے من کے سچے“ کے عنوان سے پروگرام کی میزبانی بھی کرتے تھے۔
Nadeem Jafri use to do Bachay Man kay sachay on GEO & the robbery that happened was outside his residence in Karachi.
— Fakhr-e-Alam (@falamb3) June 30, 2016
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بننے کا اشارہ دے دیا
-
فیصل آباد،خاتون اور چار بچیوں کی ہلاکت زہریلی پھکی کھانے سے ہوئی،والد کی نشان دہی پر پنساری گرفتار
-
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.