1400اشیائے خوردونوش مہنگی ہونے سے عام آدمی پس جائے گا ،ڈیوٹی میں اضافہ ظلم ہے ‘عبدالعلیم خان
حکمرانوں نے انتخابات میں عوام کو سبز باغ دکھائے،لوڈ شیڈنگ سمیت ایک بھی وعدہ پورا نہیں کر سکے ‘ رہنما تحریک انصاف
جمعرات 30 جون 2016 19:44
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جون ۔2016ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ 1400اشیائے خوردونوش مہنگی ہونے سے عام آدمی پس جائے گا ،بجٹ کے بعد ہر ماہ عوام پر بوجھ ڈالا جا رہا ہے ،کسانوں کے بعد تاجر طبقے میں بھی اضطراب پایا جاتا ہے 900سے زائد اشیا ء پر 11فیصد اور 508اشیاء پر 16فیصد کسٹم ڈیوٹی ظلم ہے ادویات ،چائے پتی اور مصالحہ جات تک مہنگے کر دیے گئے ہیں جس سے شہریوں کا جینا اجیرن ہو جائے گا۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے عام انتخابات میں عوام کو سبز باغ دکھائے اور زرداری کی مخالفت کے ووٹ حاصل کیے جبکہ لوڈ شیڈنگ سمیت عوام سے کیا ہوا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا گیا اب 2018کی تاریخ دی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے نواز شریف کو بے نقاب کیا ہے اور عوام کے سامنے اُن کا اصل چہرہ لائے ہیں اور اب وہ عوام کو مزید گمراہ نہیں کر سکتے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.