برطانیہ سے اس وقت تک نئے تجارتی معاہدے کے حوالے سے بات چیت نہیں ہو سکتی جب تک وہ اتحاد سے مکمل طور پر نکل نہیں جاتا ہے۔ٹریڈ کمشنر یورپی یونین
میاں محمد ندیم جمعہ 1 جولائی 2016 12:20
برلن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم جولائی۔2016ء) یورپی اتحاد کی ٹریڈ کمشنر نے کہا ہے کہ برطانیہ سے اس وقت تک نئے تجارتی معاہدے کے حوالے سے بات چیت نہیں ہو سکتی جب تک پہلے یہ اتحاد سے مکمل طور پر نکل نہیں جاتا ہے۔ٹریڈ کمشنر سیسلیا مالمسترم نے کہا کہ برطانیہ کے یورپی اتحاد سے نکلنے کے بعد یورپ اتحاد کے قواعد کے تحت اس کا درجہ’تیسرے ملک‘ کا ہو جائے گا اور اس کا مطلب ہو گا کہ کسی نئے تجارتی معاہدے سے پہلے تجارت عالمی تجارتی تنظیم ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے اصولوں کے تحت ہو گی۔
خیال رہے کہ عالمی تجارتی تنظیم ڈبلیو ٹی او کے اصول و ضوابط کے تحت تجارت کرنے کا مطلب دنیا کی سب سے بڑی فری مارکیٹ میں برطانیہ کو چین اور امریکہ کی طرح تجارت کرنی پڑے گی جس تک اسے اب تک آزادانہ رسائی حاصل تھی۔(جاری ہے)
ٹریڈ کمشنر نے بتایا کہ یورپ اتحاد کے حال ہی میں کینیڈا سے ہونے والے تجارتی معاہدے میں سات برس لگے اور ابھی اس معاہدے کی تمام رکن ممالک نے توثیق کرنی ہے اور اس میں مزید دو برس لگ سکتے ہیں۔
ٹریڈ کمشنر سیسلیا مالمسترم نے کہا کہ آرٹیکل 50 کے تحت دو برس میں برطانیہ کے سیاسی طور پر اتحاد سے نکلنے کا عمل مکمل نہیں ہو جاتا اس وقت تک اس سے نئے تجارتی تعلقات قائم نہیں ہو سکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ اصل میں دو طرح کے مذاکرات کرنا ہوں گے جس میں پہلے اتحاد سے نکلنے پر اور دوسرا یورپی اتحاد سے نئے تعلقات پر مذاکرات کرنا ہوں گے۔ٹریڈ کمشنر سیسلیا مالمسترم نے برطانیہ کے یورپی اتحاد سے نکلنے کے فیصلے کے بعد طریقہ کار کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ میں رنجیدہ ہوں کہ برطانیہ جو روایتی طور پر آزاد تجارت کے اصولوں کا دفاع کرتا رہا ہے اب یورپی اتحاد کو چھوڑ رہا ہے۔اس سے پہلے یورپی اتحاد میں شامل جرمنی، فرانس اور اٹلی کے رہنما کہہ چکے ہیں کہ برطانیہ سے اس وقت تک غیر رسمی بات چیت نہیں کی جائے گی جب تک اتحاد چھوڑنے کے لیے باضاطہ درخواست نہیں دی جاتی۔اس کے علاوہ یورپی یونین کے سربراہ ڑاں کلود ینکر نے برطانیہ پر زور دیا ہے کہ وہ یورپی یونین سے اپنی علیحدگی پر جلد از جلد اپنی پوزیشن واضح کرے۔یورپی یونین کا کہنا ہے کہ برطانیہ آرٹیکل 50 کے استعمال کرتے ہوئے باضابطہ اعلان، خط یا پھر بیان کے ذریعے یونین سے علیحدگی اختیار کر سکتا ہے اور معاہدے کے تحت علیحدگی کے اعلان کے بعد دو سال کے اندر اندر علیحدگی کا عمل مکمل ہو گا۔برطانوی وزیراعظم نے ریفرینڈم کے نتائج کے بعد اکتوبر میں اپنے عہدے سے الگ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے جانشین ہی یورپی اتحاد سے نکلنے کے عمل کو شروع کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.