عوام الناس میں منشیات کے استعمال کیخلاف شعور و آگاہی پیدا کرنے کی غرض سے بذریعہ بینرز اور بیڈ منٹن ٹورنامنٹ ایک مہم
ملک عثمان جمعہ 1 جولائی 2016 16:44
ہارون آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم جولائی- 2016ء) عالمی یوم انسداد منشیات“ کے حوالے سے ہاتف ویلفیئر سوسائٹی(رجسٹرڈ) ہارون آباد نے زیر قیادت حافظ جاوید اقبال ڈویژنل سیکرٹری NGO'sممبر نیٹ ورک آف ANF پنجاب لاہور ، عوام الناس میں منشیات کے استعمال کیخلاف شعور و آگاہی پیدا کرنے کی غرض سے بذریعہ بینرز اور بیڈ منٹن ٹورنامنٹ ایک مہم چلائی جس کی شہریوں نے بڑی پذیرائی کی سوسائٹی کے زیر اہتمام مقامی ZMC کلب میں ”منشیات کا خاتمہ بذریعہ سپورٹس“ کے سلوگن کے تحت ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں شریک ٹیموں نے ہمارے اس پیغام کو عوام الناس تک پہنچایا ۔انہوں نے کہا کہ آگاہی مہم بذریعہ بینرز: ”ہمارا عزم منشیات سے پاک پاکستان“ آئیں اس مہم میں ہمارے ساتھ شامل ہوں شہر میں مختلف مقامات رمضان بازار، مین بازار، سکول چوک ، فوارہ چوک، واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پر بینرز لگائے گئے۔(جاری ہے)
عوام الناس کی کثیر تعداد ان مقامات پر موجود رہتی ہے اور اس طرح ہمارا یہ پیغام کثیر تعداد میں لوگوں تک پہنچا۔ ہماری طرف سے کی گئی یہ مثبت کوشش امید ہے کہ معاشرے میں مثبت رجحان کو فروغ دے گی اور عوام الناس میں بالعموم اور نوجوان طبقے میں بالخصوص منشیات کے استعمال سے ہونے والے نقصانات سے بچاوٴ کی یہ مہم بہت اچھے اثرات چھوڑے گی۔
مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.