عدلیہ کو بہتر کرنا ہمارا اور ملک ٹھیک کرنا حکومت کا کام ہے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
حکومت اور عدلیہ کو اپنی اپنی ذمہ داریاں سمجھنی چاہئیں، جسٹس منصور علی شاہ
جمعہ 8 جولائی 2016 12:43
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ حکومت اور عدلیہ کو اپنی اپنی ذمہ داریاں سمجھنی چاہیے جب کہ ہمیں عدلیہ کو بہتر بنانا ہے اور ملک ٹھیک کرنا حکومت کا کام ہے۔
(جاری ہے)
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ سوموٹو نہیں لے سکتا، ہم حکومت کے کسی کام میں مداخلت نہیں کررہے، ہم نے عدلیہ کو بہتر بنانا ہے، ملک کو ٹھیک کرنا حکومت کا کام ہے جب کہ ملک کے تمام اداروں کو اپنی اپنی ذمہ داریاں سمجھنی چاہیے۔
جسٹس منصورعلی شاہ نے کہا کہ ضلعی عدالتوں کو فنکشنل اور ان کا نظام بہتر کرنا چاہتے ہیں کیونکہ اگر ضلعی عدالتیں بہتر کام کریں گی تو کسی کو بھی ہائی کورٹ آنے کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ چھٹیوں کے بعد شکایات سیل بھی کھول رہے ہیں اگر کسی بھی شہری کو ہمارے ادارے سے کوئی پریشانی ہے تو وہ وہاں شکایات درج کروا سکے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ستمبر میں جوڈیشل کلینڈر شروع ہونے سے پہلے خالی آسامیاں بھی پر کریں گے۔۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اپنے صاحبزادے کو پولیو سے بچائوکے قطرے پلائے
-
گورنرسندھ کی صنعتکاروں کومسائل حل کرنے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی
-
شادی کی تقریب میں فائرنگ سے شہری کے جاں بحق ہونے کے واقعہ میں مطلوب 4 ملزمان گرفتار کر لئے
-
دوسروں کیلئے بھڑکتی آگ میں کود جانے والے اصل ہیرو ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
-
وفاقی وزیر تجارت جام کمال کی زیر صدارت بارڈر ایریا کے چیلنجز کے لیے افتتاحی میٹنگ کا انعقاد
-
راولپنڈی ضلعی انتظامیہ اور نان بائی ایسوسی ایشن میں مذاکرات کامیاب،16روپے روٹی پر اتفاق
-
مولا نا فضل الرحمن کے قریبی دوست پیر سید جاوید حسین شاہ انتقا ل کر گئے
-
ریسکیو سروس نے انٹرنیشنل فائر فائٹرز ڈے منایا ،صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے فائر فائٹرز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا
-
اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے فائر فائٹرز پاکستانی قوم کے ہیروہیں،خواجہ سلمان رفیق
-
کے الیکٹرک نے بنیادی ٹیرف میں 3.8 روپے فی یونٹ اضافے کا مطالبہ کردیا
-
روات پولیس نے شہری کو قتل کرنے کے مقدمہ میں نامزد دو ملزمان کو گرفتار کر لیا
-
ڈیرہ اسماعیل خان،بیوی کے رقم دینے سے انکار پر شوہر کا بیوی پر بہیمانہ تشدد، بیوی کا حمل ضایع ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.