ترک حکومت کی جانب سے فوجی بغاوت کچلنے کی کوشش، انقرہ میں شدید فائرنگ کی آوازیں، ترک صدر نامعلوم جگہ منتقل، کچھ دیر میں اہم میٹنگ کی‌صدارت کریں گے: غیر ملکی میڈیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 16 جولائی 2016 02:11

ترک حکومت کی جانب سے فوجی بغاوت کچلنے کی کوشش، انقرہ میں شدید فائرنگ ..

انقرہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 جولائی ۔2016ء) ترک حکومت کی جانب سے فوجی بغاوت کچلنے کی کوشش کی ہے اور انقرہ میں شدید فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ترکی میں فوج کے ایک گروپ کی جانب سے ملک میں اقتدار پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔ تاہم اس تمام صورتحال کے باوجود ترک سول حکومت کی جانب سے فوجہ بغاوت کچلنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اسی باعث انقرہ میں شدید فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔ جبکہ دوسری جانب سے ترک صدر نامعلوم جگہ منتقل ہو گئے ہیں اور کچھ دیر میں اپنی کابینہ کے اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔