ترک صدر نے عوام کو فوجی بغاوت کچلنے کا حکم دے دیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 16 جولائی 2016 02:18

ترک صدر نے عوام کو فوجی بغاوت کچلنے کا حکم دے دیا

انقرہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 جولائی ۔2016ء) ترک صدر نے عوام کو فوجی بغاوت کچلنے کا حکم دے دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق ترک فوج نے اقتدار پر قبضہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ترک فوج کے ایک گروپ نے اقتدار پر قبضہ کیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب سے ترک صدر محفوظ ہیں اور نامعلوم مقام پر منتقل ہو گئے ہیں۔ ترک صدر کے ذرائع کی جانب سے پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں عوام کو کہا گیا ہے کہ طیب اردگان نے حکم دیا ہے کہ فوجی بغاوت کو کچل دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :