رافیل نڈال ریو اولمپکس گیمز سے قبل مکمل طور پر فٹ ہو جائیں گے،سربراہ سپینش اولمپک کمیٹی
ہفتہ 16 جولائی 2016 12:27
میڈرڈ ((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جولائی۔2016ء) )اسپینش اولمپک کمیٹی کے سربراہ الیجانڈرو بلانکو نے کہا ہے کہ سٹار ٹینس پلیئر رافیل نڈال ریو اولمپکس گیمز کیلئے مکمل طور پر فٹ اور تیار ہو جائیں گے۔ نڈال کو کیریئر میں چودہ گرینڈسلام ٹائٹلز جیتنے کا اعزاز حاصل ہے تاہم ان دنوں انہیں فٹنس مسائل کا سامنا ہے۔
(جاری ہے)
نڈال نے 2008ء میں منعقدہ بیجنگ اولمپکس گیمز میں طلائی تمغہ جیتا تھا تاہم انجری کے باعث وہ 2012ء میں لندن میں منعقدہ گیمز میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔
30 سالہ نڈال ریو گیمز کی افتتاحی تقریب میں سپین کے پرچم بردار ہوں گے۔ اسپینش اولمپک کمیٹی کے سربراہ بلانکو کے مطابق نڈال باقاعدگی سے ٹریننگ کر رہے ہیں اور ہمیں پورا یقین ہے کہ وہ گیمز شروع ہونے سے قبل مکمل طور پر فٹ ہو جائیں گے۔ نڈال مینز سنگلز اور مکسڈڈبلز میں ملک کی نمائندگی کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (اے) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
دورہ آئرلینڈ سے قبل پاکستانی کھلاڑی مختصر تربیتی کیمپ میں شرکت کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، مائیکل وان نے پاکستانی بیٹنگ لائن اپ کمزور ترین قرار دیدی
-
کیا پاکستان کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی جرسی لیک ہوگئی؟
-
انگلش کاؤنٹی ووسٹرشائر کے 20 سالہ سپنر جوش بیکر چل بسے
-
علی ترین کا دعویٰ درست ثابت، احسان اللہ کے کیریئر سے کھلواڑ کی تصدیق ہوگئی
-
پی ایس ایل کمشنر نائلہ بھٹی نے استعفیٰ دے دیا
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.