ترکی ، فوجی بغاوت کو ناکام بنانے کے دوران جاں بحق شہریوں کی استنبول اور انقرہ میں نماز جنازہ اداکردی گئی
ملک سے دہشتگردی اور انتہاپسندی کا خاتمہ کریں گے، قومی پرچم سربلند رکھنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں،ملک کو خطرے میں ڈالنے والوں کو اپنے کیے کی سزا ملے گی،ترک صدر اور وزیر اعظم کی میڈیا سے گفتگو
اتوار 17 جولائی 2016 19:23
استنبول /انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17جولائی۔2016ء) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ملک سے دہشتگردی اور انتہاپسندی کا خاتمہ کریں گے۔ترک وزیراعظم بن علی یلدم نے کہا ہے کہ فوجیوں کے ایک گروپ کی جانب سے بغاوت کی ناکام کوششیں کی گئیں،ملک کو خطرے میں ڈالنے والوں کو اپنے کیے کی سزا ملے گی،ترکی میں ناکام بغاوت میں جاں بحق شہریوں کی اتوار کو استنبول اور انقرہ میں نماز جنازہ اداکردی گئی۔
ترک صدر رجب طیب اردوان نے فتح مسجد استنبول میں اور ترک وزیراعظم بن علی یلدم نے انقرہ میں ہونے والی نماز جنازہ میں شرکت کی،ترکی کے سابق صدر عبداللہ گل اور سابق وزیراعظم احمد داؤد اوگلو نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ترک صدر رجب طیب اردوان نے نماز جنازہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ملک سے دہشتگردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ کریں گے،ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ملک میں نظام زندگی بحال اور ادارے فعال ہیں،قومی پرچم سربلند رکھنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.