شارجہ:کرایہ داری اجازت نامے کی تصدیق کروانے کی فیس میں چار فیصد اضافہ
منگل 19 جولائی 2016 13:04
شارجہ: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19جولائی 2016ء): شارجہ میونسیپیلٹی نے کرایہ داری اجازت نامے کی فیس میں پہلی اگست سے دو سے چار فیصد اضافہ کر دیاہے۔کرایہ داری ریگولیشن ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر خالد الشمسی نے کہا ہے کہ پہلی اگست سے رہائشی اجازت ناموں کی تصدیق میں دو سے چار فیصد اضافہ کیا گیا جبکہ کمرشل اجازت ناموں میں دو سے پانچ فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔
انویسٹمنٹ کنٹریکٹ کی تصدیق میں بھی دو سے تین فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔الشمسی نے کہا کہ” نیا حکم نامہ قانون کی شق نمبر26(2016) کے مطابق ہے ۔(جاری ہے)
جس میں کرایہ داری فیسوں میں ردو بدل کیا گیا ہے‘۔الشمسی نے واضع کیا کہ اس اعلان سے لیز ڈاکومنٹس کی فیسوں میں بھی اضافہ ہو گا۔ اب کسٹمرز کو کرایہ داری کنٹریکٹ کی فیس 50درہم کی بجائے 100درہم دینی پڑے گی۔
ریئیل اسٹیٹ کے کاروبار سے منسلک افراد نے حکومت کی جانب سے کرایہ داری فیسوں میں اضافہ کی تصدیق کی ہے۔ شارجہ میں کرایہ داری فیسوں کا اطلاق ابو ظہبی میں کی جانے والی فیسوں کی اجراء کےایک ماہ بعد کیا گیاہے۔ ابو ظہبی شہری کو ہر سال 450درہم فی یونٹ کی شرح سے فیس ادا کرنا ہوگی۔ کرایہ داروں کو اپنے کرائے کے علاوہ پانچ فیصد میونسپل کمیٹی کی فیس ادا کرنا ضروری ہو گی۔مزید اہم خبریں
-
عمران خان نے بہن نورین سے کہا کہ ہم سپریم کورٹ کیوں گئے؟ آپ لوگوں نے کوئی ڈیل کی ہے؟
-
بانی پی ٹی آئی نے علیمہ خان کو سخت پیغام بھیجاکہ اسٹریٹ موومنٹ سے منع کیا تھا پھر کیوں کررہی ہیں؟
-
تحریک عدم اعتماد آئینی راستہ ہے، حکومت کو گرانے کیلئے ہر آئینی راستہ اپنائیں گے
-
حسن نثار نے حبیب جالب کی بیٹی کو کھانے کی ریڑھی لگانے کی اجازت نہ دینے پرحکومت کو کھری کھری سنا دی
-
میر رضا قتل کیس کی تحقیقاتی کمیٹی نے آخری 12گھنٹے کی ٹائم لائن مرتب کرلی
-
پاکستان نے 16 سال بعد ہاکی ورلڈکپ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی
-
ملک کا نظام ختم ہوچکا، اس وقت نہ وفاق چل رہا اور نہ صوبے چل رہے ہیں
-
گاندھی کے ذاتی تحریری نوٹس کی ریکارڈ 17 لاکھ ڈالر میں نیلامی
-
عمران خان کی بہن اور پارٹی قیدی کی صحت پر نیوزکانفرنس اور بیان بازی کرکے توہین عدالت کی مرتکب ہوئی
-
کیسی بےشرمی ہے کہ کل تک محسن نقوی کو26نومبر کے قتل عام کا ذمہ دار کہتے تھے، آج وہ پی ٹی آئی والوں کا بھائی ہے
-
جناح کارڈیالوجی میں ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا علاج 100 فیصد مفت ہو گا‘عظمیٰ بخاری
-
وزیراعظم کے آئندہ ماہ دورہ امریکہ کی تیاریاں شروع،اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.