ڈبلیو ڈبلیو ای کی تاریخ میں پہلے پاکستانی کا سفر ابتداء میں ہی ختم
جمعہ 22 جولائی 2016 11:26
نیویارک(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار22جولائی ۔2016ء )ڈبلیو ڈبلیو ای کی تاریخ میں پہلی بار ایک پاکستانی ریسلر کو رنگ میں ایکشن میں آنے کا موقع ملا تاہم وہ پہلے میچ میں ناکام رہے۔پاکستانی نژاد امریکی ریسلر مصطفیٰ علی ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایک نئے ریسلنگ ٹورنامنٹ کروزر ویٹ کلاسیک کا حصہ ہیں جس میں ان کا پہلا میچ گزشتہ شب دیکھنے میں آیا۔یہ 32 افراد کا ٹورنامنٹ ہے جس میں دنیا بھر کے ریسلرز کو شریک کیا گیا جن میں سے ایک مصطفیٰ علی تھے۔
مصطفیٰ علی کا مقابلہ پیورٹو ریکو کے لینسی ڈو راڈو سے ہوا۔یہ دونوں ریسلرز کا ڈبلیو ڈبلیو ای میں پہلا مقابلہ تھا جس میں دونوں نے زبردست فائٹ کی تاہم آخر میں ڈو راڈو نے بازی مار لی۔مقابلے کے دوران مصطفیٰ علی کے خاص دئاو ڈبل جمپ اسپنش فلائی نے تماشائیوں کو اچھلنے پر مجبور کردیا۔(جاری ہے)
بظاہر اس شکست کے بعد مصطفیٰ علی کا ڈبلیو ڈبلیو ای کے اس ٹورنامنٹ میں سفر ختم ہوگیا ہے۔
ڈبلیو ڈبلیو ای کی آفیشل ویب سائٹ میں مصطفیٰ علی کا پیج بھی موجود ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ یہ ریسلر کروزر ویٹ کلاسیک کے تاج کے لیے میدان میں اترا ہے۔پیج کے مطابق مصطفیٰ علی ریسلنگ کی دنیا کے لیے نئے نہیں بلکہ ایک دہائی سے زائد عرصے تک امریکا بھر میں مقابلوں میں شریک ہوتے رہے ہیں۔اسی طرح ایک انٹرویو کے دوران مصطفیٰ علی نے بتایا " ڈبلیو ڈبلیو ای میں لڑنا میرے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے، یہ وہ خواب ہے جس کے ساتھ میں بڑا ہوا، اس کے لیے میں 13 برسوں سے کوشش کررہا تھا، اسی کے لیے میری ہڈیاں ٹوٹیں، متعدد تقریبات کو فراموش کیا، ڈبلیو ڈبلیو ای کے رنگ میں کھڑے ہونے کے لمحے کے جذبات بیان کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں"۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی‘ وزیرکھیل پنجاب
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.