اورنج لائن ٹرین پراجیکٹ کی لاگت میں حیرت انگیز اضافے کا انکشاف
سمیرا فقیرحسین جمعہ 22 جولائی 2016 15:21
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22جولائی 2016ء):اورنج لائن ٹرین پراجیکٹ کی لاگت میں حیرت انگیز حد تک اضافے کا انکشاف ہوا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل نے اس سے متعلق کچھ دستاویزات بھی حاصل کی ہیں جن کی مدد سے اس انکشاف کی تصدیق بھی ہو گئی۔ان دستاویزات میں خرچ کی رقم پنجاب حکومت کی جانب سے عوام کو اس پراجیکٹ کی بتائی جانے والی لاگت سے کہیں زیادہ ہے،پنجاب حکومت کے اعلان کے مطابق اس پراجیکٹ پر کُل لاگت 165بلین روپے کی ہے جسے چین ادا کرے گا۔
جبکہ نجی ٹی وی چینل کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اس پراجیکٹ کی لاگت 271.61بلین روپے سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔چائنہ کی جانب سے دئے جانے والے 165بلین روپے کے علاوہ باقی کے92بلین روپے پنجاب کے دیگر ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص کیے گئے فنڈز میں سے صرف کیا جائیں گے۔(جاری ہے)
گذشتہ مالی سال کے پراجیکٹ میں زراعت کے فنڈز میں 23فیصد کمی کی گئی جبکہ اس شعبے سے حاصل کی جانے والی رقم اور منافع کو میٹرو منصوبے میں صرف کیا گیا،نجی ٹی وی چینل کی تحقیقات کے مطابق میٹرو ٹرین کے ون لائن بجٹ کے باوجود اس منصوبے کو وزارت فنانس، ٹرانسپورٹ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ماحولیات،ترقی و منصوبہ بندی اور لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے فنڈ مہیا کیا جا رہا تھا۔
دستاویزات کے مطابق 19.80بلین روپے اس منصوبے کے لیے جگہ کے حصول اور اس پراجیکٹ سے متاثر ہونے والے افراد پر خرچ کیے گئے۔10بلین روپے اس منصوبے کی راستے میں آنے والے بجلی کے کھمبوں کو ہٹانے ، سڑکوں کو توڑنے اور اس کے نتیجے میں انفرا اسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصان کی بھرپائی کرنے میں خرچ کیے گئے۔بیس بلین روپے اس منصوبے میں استعمال ہونے والی مشینری کے ٹیکس کے طور پر ادا کیے گئے۔جس میں مزدوروں کی تربیت اور ٹرین کے ٹریک کے ساتھ ساتھ درختوں کی اگائی میں بھی استعمال ہوئے۔دستاویزات میں یہ بات بھی درج کی گئی کہ 9.84بلین روپے تاریخی عمارات جیسے شالا مار باغ اور چوبرجی سمیت دیگر بارہ عمارات کو اس منصوبے کی تعمیر کے دوران پہنچنے والے نقصانات کے عوض ادا کیے جائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
صدرمملکت آصف علی زرداری کی چاند پرپاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن کی کامیاب لانچنگ پرمبارکباد
-
بلوچستان: بم دھماکے میں پریس کلب کے مقامی صدر سمیت تین افراد ہلاک
-
پاکستان سے حج فلائٹ آپریشن 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گا
-
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس، ٹیکس کے حوالہ سے زیر التوا قانونی مقدمات کو فعال طور پر آگے بڑھانے کے لئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کا فیصلہ
-
وفاقی وزیر داخلہ خضدار میں دھماکے کی مذمت ، خضدار پریس کلب کے صدر محمد صدیق مینگل کی شہادت پر صدمے کا اظہار
-
وزیراعظم کی گندم خریداری سے متعلق ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت
-
’آئی کیوب قمر‘‘خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
گلگت بلتستان میں بس کھائی میں جا گری، 20 افراد ہلاک
-
سپریم کورٹ کے ججز بھی ہائیکورٹ ججز کی طرح کھڑے ہوجائیں
-
بات چیت کیلئے تیار ہوں لیکن پہلے چوری شدہ مینڈیٹ واپس کیا جائےگا
-
پاکستان نے اوسلو شوٹنگ کا ملزم ناروے کے حوالے کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.