پی ایس ایف رواں سال ستمبر میں 2 خواتین کھلاڑیوں کو کوریا میں تربیت کیلئے بھیجے گی
منگل 26 جولائی 2016 13:28
(جاری ہے)
پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ نے منگل کو اے پی پی کو بتایا کہ پاکستان کی 2 خواتین کھلاڑی فضہ ریاض اور رومنہ لیاقت 40 دن تک کوریا میں تربیت حاصل کرینگی جبکہ سردار نزاکت کوچ بھی ان کے ہمراہ جائیں گے وہ وہاں پر لیول ون کوچنگ کورس میں شرکت کریں گے۔
ان تینوں کے اخراجات کورین سائیکلنگ فیڈریشن برداشت کریگی۔ فیڈریشن تیسری مرتبہ اس تربیتی پروگرام کیلئے رواں سال کھلاڑیوں کو بھجوا رہی ہے، اس سے قبل رواں سال دو تربیتی پروگرام میں بھی قومی کھلاڑیوں کو بھجوایا جا چکا ہے۔ اس تربیت سے قومی کھلاڑیوں کی کھیل میں بہتری اور نکھار آئے گا۔ سید اظہر علی شاہ نے کہاکہ تربیتی پروگرام رواں سال 7ستمبر سے کوریا میں شروع ہو گا جو 40 روز تک جاری رہے گا جس میں شرکت کیلئے 3 رکنی ٹیم 5 ستمبر کو کوریا روانہ ہو گی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.