سات روسی ایتھلیٹس پر اولمپک میں شرکت کی پابندی عائد کر دی گئی
بدھ 27 جولائی 2016 12:57
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جولائی ۔2016ء)سپرنٹ کینو اسٹ اور پینٹ ایتھلیٹس کی گورننگ باڈیز نے کہا ہے کہ روس سے تعلق رکھنے والے پانچ سپرنٹ کینو اسٹ اور دو ماڈرن پینٹ ایتھلیٹس کی ریو اولمپک میں شرکت پر پابندی عائد کر دی گئی ۔ایک انٹرویو میں بتایا کہ یہ چھ ایتھلیٹکس پر ممنوعہ ادویات لینے کے حوالے سے پابندی عائد کی گئی ۔
یاد رہے کہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ ممنوعہ ادویات کی رپورٹ آنے کے بعد مختلف کھیلوں کی گورننگ باڈیز یہ فیصلہ کریں گی کہ کون سا ایتھلیٹ اولمپک میں حصہ لے سکتا ہے اور کون نہیں ‘آئی او سی نے اعلان کیا تھا کہ وہ روس پر مکمل پابندی عائد نہیں کریگی۔آئی او سی کے اس اعلان کے بعد سے مختلف گورننگ باڈیز نے 17 کھلاڑیوں پر اولمپک میں حصہ لینے پر پابندی عائد کی ‘انٹرنیشنل کینو فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل سائمن ٹولسن کے مطابق آئی او سی کے اعلان کے بعد فیڈریشن نے ممنوعہ ادویات لینے والے کھلاڑیوں کے خلاف ایکشن لیا اور ان پر پابندی عائد کر دی ‘ماڈرن پینٹ ایتھلونز کی فیڈریشن کے مطابق جن دو روسی کھلاڑیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے ان کے نام ممنوعہ ادویات استعمال کرنے والے کھلاڑیوں کی رپورٹ میں ہیں تاہم دیگر تین روسی ماڈرن پینٹ ایتھلونز کھلاڑیوں کو اولمپک میں حصہ لینے کی اجازت ہے۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ زون سات کا افتتاح
-
پی ایس ایل 2025؛ مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو ارسال
-
پی سی بی چیلنج کپ:سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی
-
بہاولپوراورڈی جی خان میں انٹرنیشنل شطرنج(CHEES) چیمپئن شپ کرانے کیلئے چیس ایسوسی ایشن پنجاب کاایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کوتحریری مراسلہ
-
پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ کردیا
-
سلمان بٹ نے پی ایس ایل میں کوچنگ کے امکان کے بارے میں کھل کر بتا دیا
-
پی ایس ایل 2025ء: مجوزہ شیڈول میں لاہور اور راولپنڈی، کراچی سے زیادہ میچز کی میزبانی کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت کر ادھورا کام مکمل کرنا ہے : محمد عامر
-
پی ایس ایل سے متعلق اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا
-
کوشش یہی ہے ٹیم میں کمبی نیشن بنائیں، کپتان ندا ڈار
-
کراچی میں خواتین کرکٹرز کے ایکسینڈنٹ کی کہانی سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.