این ٹی ایس قیام سے لے کر آج تک سکالرشپس، تعلیمی ایکسپوز، کانفرنسز، اور عطیات پر 15 کروڑ روپے خرچ کر چکا ہے،سی ای او ڈاکٹر شیرزادہ خان
بدھ 27 جولائی 2016 20:08
اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جولائی ۔2016ء) نیشنل ٹیسٹنگ سروس (این ٹی ایس) کا ادارہ 2002ء میں اپنے قیام سے لے کر آج تک سکالرشپس، تعلیمی ایکسپوز، کانفرنسز، عطیات اور سپانسر شپس پر 15 کروڑ روپے خرچ کر چکا ہے۔ یہ بات این ٹی ایس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ڈاکٹر شیرزادہ خان نے بدھ کو جاری اپنے ایک بیان میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ این ٹی ایس نے پسماندہ طبقہ کی سماجی معاشی حالت بہتر کرنے کی کوششوں میں تعاون کی غرض سے کارپوریٹ سوشل رسپانسبیلٹی ڈویژن (سی آر ایس) قائم کیا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ این ٹی ایس پاکستان میں معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کے تحت این ٹی ایس ایسی تنظیموں اور تعلیمی اداروں کے ساتھ تعاون کر رہی ہے جو تعلیم، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور معاشرے کو درپیش مسائل پر توجہ دینے کیلئے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ این ٹی ایس ضرورت کی بنیاد پر ہر سال سکالرشپ کیلئے تقریباً 5 کروڑ روپے خرچ کر رہی ہے اور مختلف یونیورسٹیوں کے مستحق طلباء کو 5 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 15 جولائی 2015ء سے اب تک ملک بھر کے معروف اداروں اور تنظیموں سے 50 لاکھ امیدواروں نے این ٹی ایس ٹیسٹ میں شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.