اورنج لائن منصوبہ،پیکیج ون کا نصف سے زیادہ تعمیراتی کام مکمل
تعمیراتی کام کی رفتار اور معیار اطمینان بخش ہے -کمشنر لاہور کی زیر صدارت جائزہ اجلاس
بدھ 27 جولائی 2016 21:47
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جولائی ۔2016ء ) کمشنر لاہور عبد اﷲ سنبل کی زیر صدارت منعقدہ سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ ڈیرہ گجراں سے چوبرجی تک لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے پیکیج ون کا نصف سے زیادہ 53فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ مجموعی طور پر پورے منصوبے کا 41فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے -پیکیج ون پر کام کی رفتار تسلی بخش ہے جبکہ چوبرجی سے علی ٹاؤن تک پیکیج ٹوپر کام کی رفتار میں تیزی آ رہی ہے جس کا 38فیصد کام مکمل ہوا ہے -ٹریک کے راستے میں متاثر ہونے والے چار سکولوں کی عمارتوں کی تعمیر شروع ہو چکی ہے ‘ منصوبے کو شیڈول کے مطابق سال رواں کے آخر تک مکمل کرنے کے لئے تمام ذرائع اور وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں -کمشنر لاہور عبد اﷲ سنبل نے لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے تعمیراتی کام کی رفتار اور معیار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ موسم برسات کے دوران تعمیراتی کام والے علاقوں سے جلد نکاسی آب ممکن بنانے کے لئے تمام ضروری اقداما ت کئے جائیں اور منصوبے کے زیر زمین حصے پر اس مقصد کے لئے خصوصی توجہ دی جائے - تعمیراتی کام کے لئے طے شدہ سیفٹی سٹینڈرڈز کی سختی سے پابندی کی جائے اور حفاظتی تدابیر پر نہ صرف سختی سے عمل درآمد کیا جائے بلکہ انہیں مزید بہتر بنایا جائے -اجلاس میں ایم پی اے چوہدری شہباز احمد ‘ چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ ‘ چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید‘ واسا‘ نیسپاک‘ لیسکو‘پی ٹی سی ایل ‘سوئی گیس ‘ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور دیگر متعلق محکموں کے اعلی افسران کے علاوہ منصوبے کے چینی کنٹریکٹر سی آر نورنکو اور چائنہ انجینئر نگ کنسلٹنس کے نمائندوں اور منصوبے کے کنٹریکٹرز نے بھی شرکت کی ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.