دور دراز علاقو ں میں ترسیل کیلئے کچے ٹماٹر برداشت کرنے کی ہدائت

جمعہ 29 جولائی 2016 15:38

فیصل آباد۔29 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جولائی۔2016ء)ماہرین زراعت نے کاشتکاروں ،کسانوں ، زمینداروں کو ہدائت کی ہے کہ وہ دور دراز کے علاقوں میں ترسیل کیلئے کچے ٹماٹر کی برداشت کریں تاکہ ماحولیاتی اثر کے باعث ٹماٹر کو خراب ہونے سے بچایا جا سکے نیز بیج کے حصول کیلئے پکا ہو اپھل استعمال کرنا چاہیے تاکہ بہتر پیداوار مل سکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موسم گرماکے دوران صبح اور شام کا وقت ٹماٹر کی برداشت کیلئے انتہائی موزوں ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مقامی طور پر استعمال اور فروخت کیلئے ضروری ہے کہ صرف پکا ہو ا پھل ہی توڑا جائے ۔