محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو زرعی زہروں کی خریداری میں احتیاط برتنے کی ہدائت

جمعہ 29 جولائی 2016 15:38

فیصل آباد۔29 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جولائی۔2016ء)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں ،کسانوں ،زمینداروں کو زرعی زہروں کی خریداری میں انتہائی احتیاط برتنے کی ہدائت کی ہے اور کہا ہے کہ کاشتکار نقالوں ، جعلی زرعی ادویات فروخت کرنے والوں سے ہوشیار رہیں اور زرعی ادویات و زہریں خریدتے وقت متعلقہ ڈیلر کے پاس محکمہ زراعت کا رجسٹریشن لائسنس ضرور چیک کر لیں نیز ایسی زرعی ادویات کی خرید یقینی بنائی جائے جن پر سیل نصب ہو اور ان کی پیکنگ میں بھی کسی قسم کے کوئی شبہات نہ ہوں ۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجمان نے کہا کہ کاشتکار زرعی ادویات اور زہریں خریدتے وقت متعلقہ پیسٹی سائیڈ ڈیلر سے رسید ضرور حاصل کریں تاکہ اگر زرعی ادویات اور زہریں جعلی یا غیر معیار ی و ناقص ہوں تو ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔