حکومت کا غذائی ضروریات پوری کرنے کیلئے بائیو ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کا فیصلہ

جمعہ 29 جولائی 2016 15:39

فیصل آباد۔29 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جولائی۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں حکومت نے غذائی ضروریات پوری کرنے کیلئے بائیو ٹیکنالوجی سے بھر پور استفادہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے گندم ، کپاس ، چاول ، مکئی ، گنے اور دیگر فصلات کی پیداور میں 20 سے30 فیصد تک اضافہ ممکن بنایا جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایاکہ جدید طریقے سے آبادی کی بڑھتی ہوئی شرح کے مطابق جہاں بہتر پیداوار حاصل کرنے میں مدد ملے گی وہیں اضافی پیداوار برآمد کر کے قیمتی زرمبادلہ بھی کمایا جا سکے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس ٹیکنالوجی پر وسیع پیمانے پر عملدرآمد کا منصوبہ بنایاگیا ہے جس میں قومی کمیشن برائے بائیو ٹیکنالوجی کی بھی معاونت حاصل کی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :