پورے ملک میں امن و امان کی صورت حال انتہائی تشویش ناک ہے‘ خیبر پختونخوا میں 3 سالوں کے دوران 2 ہزار خواتین کی عزتیں پامال کی گئیں، ‘ لاہو رمیں سینکڑوں بچے اغواء ہو گئے ہیں ‘وفاقی اور صوبائی حکومتیں امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہو چکی ہیں
جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما سینیٹر حافظ حمد اﷲ کی صحافیوں سے گفتگو
جمعہ 29 جولائی 2016 17:58
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جولائی ۔2016ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما سینیٹر حافظ حمد اﷲ نے کہا ہے کہ پورے ملک میں امن و امان کی صورت حال انتہائی تشویش ناک ہے‘ خیبر پختونخوا میں 3 سالوں کے دوران 2 ہزار خواتین کی عزتیں پامال کی گئیں ‘ کراچی میں عام آدمی سے لے کر قانون نافذ کرنے والے ادار وں کے اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ ہو رہی ہے ‘ لاہو رمیں سینکڑوں بچے اغواء ہو گئے ہیں ‘وفاقی اور صوبائی حکومتیں امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہو چکی ہیں۔
وہ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ایم کیو ایم ‘ پیپلز پارٹی سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کراچی آپریشن شروع کیا جس سے شہر میں ٹارگٹ کلنگ اور جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ ہوا۔(جاری ہے)
اور حالات میں بہتری آئی ہے۔ اس میں رینجرز اختیارتا میں توسیع نہ کرنے کی منطق سمجھ سے بالاتر ہے۔
کراچی اور ملک کے وسیع تر مفاد میں رینجرز کے اختیارات کی مدت میں توسیع ہونی چاہیے۔ سینیٹر حمد اﷲ نے کہاکہ انڈونیشیاء میں قید پاکستانی ذ والفقار علی کی پھانسی رکوانے میں وفاقی حکومت نے بھرپو رکردار ادا کیا۔ سعودی عرب اور دمام میں بھی سینکڑوں پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں۔ وزارت خارجہ ان کو نکالنے کے لئے اقدامات کر۔ حکومت کے اتحادی ضرور ہیں لیکن جہاں غلطی ہو نشاندہی کرتے ہیں۔ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ قابل تشویش ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.