جہاں حکمران غائب ہوں وہاں بچے لاپتہ ہوتے ہیں‘پنجاب کی بیڈگورننس برانڈ حکومت بچوں کے اغواء کاسلسلہ نہیں روک سکتی
پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی کا تقریب سے خطاب
جمعہ 29 جولائی 2016 20:33
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جولائی ۔2016ء )پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ جہاں حکمران غائب ہوں وہاں بچے لاپتہ ہوتے ہیں۔ہم غمزدہ ماں باپ کو دکھ کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔ پنجاب کی بیڈگورننس برانڈصوبائی حکومت بچوں کے اغواء کاسلسلہ نہیں روک سکتی ۔پیپلزپارٹی کولاہورسمیت پنجاب بھر سے سینکڑوں بچوں کے اغواء پرسخت تشویش ہے ۔
اس بڑے پیمانے پر معصوم بچوں کااغواء پنجاب حکومت کی بد ترین نااہلی اوربدانتظامی کاشاخسانہ ہے۔ مغوی بچوں کی فوری برآمدگی کے سلسلہ میں حکومت کی مجرمانہ غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ۔حکمران اپنے اخباری بیانات سے اغواء کاروں کونشان عبرت نہیں بناسکتے،اس کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔(جاری ہے)
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ یہ ایک دوسرے کی کارکردگی پرتنقید کرنے کاوقت نہیں ، سکیورٹی اداروں کوسرجوڑناہوگا ۔
مغوی بچوں کے ماں باپ کی کیفیت الفاظ میں بیان نہیں کی جاسکتی،مگروہ صبر وتحمل اورامید کادامن تھام کررکھیں۔بچوں کے اغواء کے نتیجہ میں ہرطرف خوف وہراس کی فضا ہے۔انہوں نے کہا کہ بچوں کے اغواء سمیت ہرقسم کی مجرمانہ سرگرمیوں کافوری تدارک ناگزیر ہے۔ مغوی بچوں کی فوری اوربحفاظت برآمدگی کیلئے مختلف خطوط پرمربوط کام کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ اغواء کارمعصوم بچوں کوکس مقصد کیلئے اغواء کررہے ہیں ،اس بات کوسمجھا جائے اورپھر اغواء کاروں تک پہنچنا اورانہیں کیفرکردارتک پہنچاناآسان ہوجائے گا۔ خدانخواستہ بچوں کے اعضاء فروخت کرنے یاجادوٹونے کیلئے توانہیں اغواء نہیں کیا جارہا ۔انہوں نے کہا کہ بھکاری اورکوڑااٹھانے والے بچوں کوسرکاری تحویل میں لے کرتحقیقات کی جائیں توان میں سے بھی کئی مغوی نکل سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں امن وامان کی ابترصورتحال نے شہریوں کی نیندیں حرام کردی ہیں۔ شہریوں کے بنیادی حقوق کی حفاظت کے سلسلہ میں حکمران اپنا فرض اداکرنے میں ناکام رہے ۔مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.