سرفراز احمد نے ٹیسٹ سیریز میں ڈراپ کیچز کا ملبہ انگلش گراؤنڈز پر ڈال دیا
ہفتہ 30 جولائی 2016 14:43
ووسٹر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جولائی۔2016ء)پاکستانی کر کٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے ٹیسٹ سیریز میں ڈراپ کیچز کا ملبہ انگلش گراؤنڈز پر ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ تیز ہوا بھی گیند کا رخ موڑ دیتی ہے، ہمارے فیلڈرز کنڈیشنز کے عادی نہیں،اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں اپنی غلطیوں کا احساس ہے، مسائل پر قابو پانے کیلیے کام کررہے ہیں، تیسرے ٹیسٹ میں کم بیک کرینگے۔
اپنے ایک انٹرویو میں سرفراز احمد نے ڈراپ کیچز کی بڑی وجہ انگلینڈ میں گراؤنڈز کی ڈھلوانی سطح کو قرار دیا، انھوں نے کہاکہ میدانوں میں چلنے والی تیز ہوا بھی گیند کا رخ موڑ دیتی ہے جسکی وجہ سے مشکل پیش آتی ہے، انھوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کا دباؤ اپنی جگہ مگر کنڈیشنز مختلف ہوں تو مسائل میں اضافہ ہوجاتا ہے، اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں فیلڈنگ سمیت اپنی غلطیوں کا احساس ہے، کوئی بھی ٹیم پہلی اننگز میں 600 کے قریب مجموعہ حاصل کرلے تو حریف پر دباؤ بڑھ جاتا ہے، ہمارے بولرز میزبان بیٹنگ لائن کو محدود نہیں کرسکے،دوسرے جانب بیٹسمین بھی بہتر مزاحمت کرسکتے تھے لیکن حکمت عملی کارگر نہیں ہوئی۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.