بوگس بلنگ کی شکایات پر ایکسین گلبرگ ،ایس ڈی او لبرٹی سب ڈویژن کیخلاف انکوائری کے احکامات جاری
صارفین کی جائز شکایات کا ازالہ نہ کرنے والے افسران کو اپنے عہدوں پر رہنے کاکوئی حق نہیں‘وزیر مملکت عابد شیر علی
اتوار 31 جولائی 2016 17:17
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 جولائی ۔2016ء) وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی نے بوگس بلنگ کی شکایات پر ایکسین گلبرگ اور ایس ڈی او لبرٹی سب ڈویژن کے خلاف انکوائری کے احکامات جاری کر دئیے ۔بتایا گیا ہے کہ پی اے ایف فالکن کمپلیکس کے صارف کسٹمر آئی ڈی نمبر8073292 نے 63369روپے کا ناجائز بل بھجوانے پر ایس ڈی او لبرٹی عابد حسین سے رابطہ کیاجس کی ہدایت پر میٹر انسپکٹر محمد ایوب نے موقع پر جا کر میٹر کو چیک کر کے بوگس بلنگ کی تصدیق کی تاہم اسکے باوجود صارف کا استعمال شدہ یونٹ کے مطابق بل نہ بنایا گیا ۔
صارف نے ایکسین گلبرگ نجم الحسن سے رجوع کیا تاہم اسکے باوجود کوئی شنوائی نہ ہو سکی ۔لیسکو صارف نے وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی کو تحریری شکایت کی جس پر ایکسین گلبرگ نجم الحسن ،ایس ڈی او لبرٹی عابد حسین اور میٹر ریڈر اشفاق کے خلاف انکوائری کے احکامات جاری کرکے رپورت طلب کر لی ۔(جاری ہے)
عابد شیر علی نے نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ایسے افسران جو صارفین کی جائز شکایات کا ازالہ نہیں کریں گے انہیں اپنے عہدوں پر رہنے کاکوئی حق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ڈسٹری بیوشن کمپنی میں بوگس اور اوور بلنگ کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے اور کسی بھی شکایت کی صورت میں صارفین مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مصر اور قطر کی ثالثی میں مذاکرات کے لیے حماس کا وفد قاہرہ پہنچ رہا ہے، حماس
-
بھارتی دہشت گردی صرف پاکستان نہیں بلکہ کینیڈا اور امریکا میں بھی پھیل گئی ہے، منیراکرم
-
نائب وزیراعظم ، وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈارسے بنجول شہرکے لارڈ میئرکی ملاقات
-
سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے مقدمے میں تحریک انصاف درخواست پر سماعت کی تاریخ تبدیل کردی
-
جے یو آئی کا پی ٹی آئی سے اتحاد کی بجائے حکومت مخالف علیحدہ تحریک چلانے کا فیصلہ
-
کویتی وزارت اوقاف کا فوت ہوجانے والے کا موبائل فون کھولنے کے لیے فنگرپرنٹ کے استعمال پر پابندی کا فتوی جاری کردیا
-
پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کرکے مارنے والے ملزم سے تفتیش کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں
-
پراسرار اور حیران کن طور پر طاقتور چیٹ بوٹ مختصر وقت کے لیے انٹرنیٹ پرنظرآنے کے بعد غائب
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے نائجر کے وزیر خارجہ کی ملاقات
-
یمنی حوثی گروپ نے بحیرہ روم تک بحری جہازوں کے خلاف کارروائیوں کے ایک نئے مرحلے کے کا ااعلان کردیا
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈارسے نائجرکے وزیرخارجہ کی ملاقات
-
خواجہ سعد رفیق کو جلد اہم ذمہ داری ملنے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.