خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ امداد ،بحالی و آبادی کاری کا اجلاس
قائمہ کمیٹیاں منی اسمبلی کا درجہ رکھتی ہیں جہاں پر ممبران اسمبلی اہم امور اور عوامی مسائل کے حل کی کوششیں کرتے ہیں،ایم پی اے محمدعلی
بدھ 3 اگست 2016 17:20
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 اگست ۔2016ء) خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ امداد ،بحالی و آبادی کاری کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین و ایم پی اے محمد علی کی زیر صدارت بدھ کے روز اسمبلی سیکرٹریٹ کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں کمیٹی کے ممبران و اراکین اسمبلی بخت بیدار، صاحبزادہ ثناء اﷲ اور یاسین خلیل کے علاوہ محکمہ خزانہ، قانون و پارلیمانی امور ، محکمہ بحالی و آباد کاری ،پی ڈی ایم اے اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
کمیٹی کے اجلاس کی کاروائی کے دوران ایم پی اے سید جعفر شاہ کے توجہ دلاؤ نوٹس اور مفتی فضل غفورکے ایک سوال کے بارے میں متعلقہ محکمے کی جانب سے اطمینان بخش جواب موصول ہونے پر مذکورہ توجہ دلاؤ نوٹس اور سوال نمٹا دیا گیا جبکہ مفتی سید جانان کی عدم موجودگی کی بنا پر ان کی طرف سے کئے گئے سوال پر غور آئندہ اجلاس تک موخر کر دیا گیا۔(جاری ہے)
کمیٹی نے ایم پی اے صاحبزادہ ثناء اﷲکی جانب سے دیراپر میں گزشتہ سال زلزلہ متاثرین کو ملنے والی امداد اور بحالی و آبادی کاری سے متعلق کئے گئے سوالات کے جوابات کمیٹی کے سامنے پیش نہ کرنے اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور سیکرٹری برائے امداد، بحالی و آباد کاری کی کمیٹی کے گزشتہ اور موجودہ اجلاس میں حاضرنہ ہونے پر انتہائی ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے تمام متعلقہ افسران کو کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں مطلوبہ ریکارڈ سمیت ہر حالت میں پیش ہونے کی انتباہ کی اور کہا کہ عدم حاضری کی صورت میں مذکورہ افسران کے خلاف انضباتی کی کاروائی کی جائے گی۔
کمیٹی کے چیئرمین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائمہ کمیٹیاں منی اسمبلی کا درجہ رکھتی ہیں جہاں پر ممبران اسمبلی اہم امور اور عوامی مسائل کے حل کی کوششیں کرتے ہیں لہذاتمام سرکاری افسران کو قائمہ کمیٹیوں میں اپنی حاضری کو یقینی بنانا چاہیے ۔انہوں نے ممبران صوبائی اسمبلی کو بھی تاکید کی کہ وہ بھی اپنی بھرپور موجودگی کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کے مسائل کو بروقت حل کیا جا سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.