پارٹنر سکولوں کے دروازے ہر مستحق بچے پر کھلے ہیں‘طارق محمود
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے نجی سکولوں سے پارٹنرشپ کر کے تعلیم کو ہر بچے کا مقدر بنادیا ہے
بدھ 3 اگست 2016 17:25
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 اگست ۔2016ء ) منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن طارق محمود نے کہاہے کہ پارٹنر سکولوں کا تعلیمی درجہ بڑھانے کے حوالے سے متعلقہ تعلیمی پروگرام کے قواعدو ضوابط کی روشنی میں جامع پالیسی وضع کی جائے گی تا کہ ضرورت مند بچے اپنے گھروں کے نز دیک تعلیمی سلسلہ جاری رکھ سکیں۔یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں منعقدہ ہفتہ واررابطہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کہی۔
ڈپٹی ایم ڈی(آپریشنز)، پروگرام ڈائریکٹرز اور دیگر افراد نے اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے بے وسیلہ بچوں کو مفت تعلیم کی فراہمی کے منصوبوں پر تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایم ڈی پیف نے ہدایت کی کہ پارٹنر سکولوں کے تعلیمی معیار کا جائزہ لینے کی غرض سے سالانہ بنیادوں پر منعقد ہونے والے کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کی موثر نگرانی اور شفافیت کا اعلیٰ معیار برقرار رکھنے کے لیے مانیٹرنگ کا مربوط نظام وضع کیا جائے، اس طرح کوالٹی ایجوکیشن کا مطلوبہ معیار بر قرار رکھنے میں مدد ملے گی اور پارٹنر سکولوں میں تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے مسابقت کا صحت مند رجحان پیدا ہوگا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.