تعلیم کے شعبے کو مزید مظبوط بنا کر ہی ہم اپنی آئندہ نسلوں کے بہتر مستقبل کو یقینی بنا سکتے ہیں،حاجی محمد ابراہیم ثنائی
حکومت کا عزم ہر صورت میں میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنانا ہے جس کیلئے کوئی بھی سفارش یا دباؤ قبول نہیں کیا جائیگا، وزیر تعلیم گلگت بلتستان
بدھ 3 اگست 2016 22:18
گلگت ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 اگست ۔2016ء) صوبائی وزیر تعلیم و اطلاعات حاجی محمد ابراہیم ثنائی نے کہا ہے کہ تعلیم کے شعبے کو مزید مظبوط بنا کر ہی ہم اپنی آئیندہ نسلوں کے بہتر مستقبل کو یقینی بنا سکتے ہیں۔ صوبائی وزیر تعلیم نے بتایا کہ محکمہ تعلیم میں اساتذہ کی تعیناتی کے لیئے ہونے والے انٹرویوز کے بعد آنے والے اعتراضات کے بعد انکے تعلیمی کوائف کی جانچ پڑتال ہو رہی ہے ۔
بلتستان کے علاوہ گلگت ریجن میں آنے والے دنوں میں انٹرویوز ہونے جارہے ہیں جس کے بعد امیدواروں کے نتائج کا اعلان ہوگا۔ صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ انکی حکومت کا عزم ہر صورت میں میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنانا ہے جس کیلئے کوئی بھی سفارش یا دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا۔(جاری ہے)
انکا مزید کہناتھا کہ نجی شعبے میں قائم سکولوں کی مدد سے شعبہ تعلیم کو مزید موثر اور بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم نے اپنے حلقے گھنگچے میں ڈغونی، بلغار، کھرکو، غواڑی ، کریس، کواردو اور تھلے کے مختلف وفود اور سیاسی کارکنوں سے ملاقات کی اور علاقے کے مسائل کے بارے میں گفتگو کی۔ انکو حلقے کی عوام نے اپنے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا اور صوبائی وزیر تعلیم نے یقین دہانی کرائی کہ علاقے کے مسائل کے حل کے لیئے جاری منصوبوں سمیت نئی سکیمز پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے گا۔ علاقے میں گندم کی کمی، بجلی کی لوڈشیڈنگ اور روزگار کے مسائل کو حل کرنے کے لیئے صوبائی وزیر تعلیم و اطلاعات نے جلد سے جلد عملی اقدامات کرنے اور درپیش دشواریوں پر قابو پانے کا عزم بھی ظاہر کیا۔ صوبائی وزیر تعلیم اپنے حلقے میں سنٹرل ایشیاء ایجوکیشن ٹرسٹ کے زیر اہتمام چلنے والے سکول کے معاملات کے بارے میں ایک اہم کمیٹی اجلاس کی سربراہی بھی کرینگے جس میں سکول اور کمیونٹی کے مسائل زیر بحث آئیں گے۔ تھلے میں سرکردگان علاقہ اور پارٹی ورکرز کے ساتھ بھی ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں معززین علاقہ اپنے مسائل سے صوبائی وزیر کو آگاہ کریں گے۔ صوبائی وزیر حاجی محمد ابراہیم ثنائی نے اپنے دورے کے موقع پر مختلف عوامی اجتماعات سے بھی خطاب کیا اور عوام کو یقین دہانی کرائی کہ علاقے کے مسائل کو اسمبلی کے فورم پر وہ زیر بحث لاکر عوام دوست منصوبوں کی تکمیل کے لیئے ہر ممکن کوششیں کرینگے۔ انکا کہنا تھا کہ میرٹ پر مبنی فیصلے کئے جا رہے ہیں اور اسی پالیسی کے تحت تما م شعبوں میں بہترین اقدامات کئے جا رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.