تیسرا ٹیسٹ، ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں225رنز بنا کر آؤٹ، براتھویٹ کے 64رنز
ہفتہ 13 اگست 2016 14:02
گروس آئیلٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 اگست ۔2016ء)بھار ت اور ویسٹ انڈیز کے مابین جاری تیسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں225رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی،ویسٹ انڈیز کی جانب سے کریگ براتھویٹ 64، مارلن سیمیولز48،اور براوؤ29رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ،بھارت نے پہلی اننگز میں 128رنز کی واضح برتری حاصل کر لی ۔
جواب میں بھارت نے اپنی دوسری اننگز میں 3وکٹوں کے نقصان پر157رنز بنا کے مجموعی طور پر 285رنز کی برتری حاصل کر لی،بھارت کی جانب سے دوسری اننگز میں لوکیش راہول 28،شیکھر دھون 26اور کوہلی4رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ریہانے 51اور روہت شرما41رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈیرن سیمی نیشنل اسٹیڈیم میں سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی نامکمل اننگز ایک وکٹ پر 107 رنز کے ساتھ شروع کی تو بارش کی وجہ سے ایک دن کا آرام بھی ہوم بیٹسمینوں کی کوئی مدد نہیں کر سکا جو خزاں رسیدہ پتوں کی طرح بکھر گئے ۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دی
-
پاکستان تمام فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشنز لینے میں ناکام
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.