ایران کا سرکاری ٹی وی صحابہ کی سرعام توہین کا مرتکب
پیر 15 اگست 2016 13:17
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اگست ۔2016ء) ایران کے سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والے پروگرامات میں صحابہ کرام اور ازواج مطہرات کی سرعام توہین کا مکروہ سلسلہ جاری ہے۔ دوسری جانب ایرانی مجلس شوریٰ کے اہل سنت مسلک سے تعلق رکھنے والے ارکان نے ٹی وی چینل پر صحابہ کرام کی توہین کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پارلیمنٹ سے اس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق سرکاری ٹی وی پر پروڈیوسر مہران مدیری کے نشر ہونے والے مزاحیہ پروگرام میں جلیل القدر صحابہ کرام طلحہ بن عبیداللہ اور زبیر بن العوام کی شان میں سرعام گستاخی کی گئی۔ ان پر لعن طعن کیا گیا اور گالیاں تک دی گئیں۔پر نشر ہونے والے ایک متنازع پروگرام پر اہل سنت مسلک کے رہ نماوٴں اور ارکان شوریٰ نے شدید تنقید کی ہے۔(جاری ہے)
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شوریٰ میں اہل سنت مسلک کے نمائندہ 20 ارکان نے اسپیکر پارلیمنٹ علی لاریجانی کے سامنے ایک احتجاجی یاداشت پیش کی ہے جس میں ٹی وی چینل پر صحابہ کرام کی مسلسل توہین اور تضحیک کا سلسلہ بند کرانے اور صحابہ جیسی جلیل القدر ہستیوں کی توہین کے مرتکب عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
سنی ارکان نے وزیر ثقافت علی جنتی سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ متنازع پروگرام نشر کرنے پر اس پرگرام کے میزبان وپروڈیوسر مہران مدیری کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔ایرانی پارلیمنٹ میں اہل سنت مسلک کے رکن محمد قاسم عثمانی نے ایک بیان میں کہا کہ سرکاری ٹی وی چینلوں پر صحابہ کرام اور اہل سنت کی قابل قدر شخصیات کی دانستہ طورپر توہین کی جاتی ہے تاکہ اہل سنت مسلک کے لوگوں کو زچ کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کا سرکاری ٹی وی چینل 3 بھی توہین صحابہ کا مرتکب ہے۔ انہوں نے صحابہ کرام کی توہین کرنے والے عناصر سے مطالبہ کیا کہ وہ اہل سنت سے معافی مانگیں اور صحابہ کی توہین سے توبہ کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا
-
سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا
-
مودی کی 8 جون کو ہونے والی تقریب حلف برداری ملتوی
-
سعودی عرب کی مسجد اقصی پر اسرائیلی انتہا پسندوں کے حملے کی مذمت
-
اگلے 5 سالوں میں زمین کا درجہ ڈیڑھ ڈگری سے تجاوزکرجانے کا امکان ہے، اقوام متحدہ
-
دنیا بھر میں5 سال سے کم عمر کے ہر 4 میں سے 1 بچے کو شدید غذائی قلت کا سامنا ہے ، یونیسیف
-
سلامتی کو خطرہ ہوا تو کوئی بھی ہتھیاراستعمال کرسکتے ہیں، پیوٹن
-
گزشتہ 12 ماہ دنیا کے گرم ترین مہینے رہے، اقوام متحدہ
-
برطانیہ میں کم عمر لڑکیوں سے زیادتی پر 7 افراد مجرم قرار
-
حزب اللہ کے میزائل اور ڈرون حملوں میں 2 اسرائیلی ہلاک
-
مشکل سے حج کا ویزا پانے والا عمرہ کے دوران انتقال کرگیا
-
چین چاند کے پراسرارحصے سے مٹی زمین پرلانے والا پہلا ملک بن گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.