ترقی کی منازل طے کرنے کیلئے محنت کوشعار بنایا جائے ‘ڈاکٹر راغب نعیمی
تعلیم کو فروغ دے کرہی معاشرے میں امن وسلامتی کی راہ ہموار کی جاسکتی ہے ‘ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ
جمعرات 18 اگست 2016 19:21
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اگست ۔2016ء)ایف اے کی کلاس میں نمایاں نمبرحاصل کرنے پرجامعہ نعیمیہ کے 8طلباء میں پنجاب ایجوکیشن اینڈوومنٹ فنڈ کی طرف سے 3لاکھ 30ہزار روپے کے وظائف تقسیم کرنے کی تقریب گزشتہ رورز جامعہ نعیمیہ میں منعقد ہوئی ۔وظائف حاصل کرنے والوں میں عمیرمرتضی ،محمدحنظلہ،حافظ محمدآصف،حافظ محمدعارف،حافظ محمدقاسم ،توقیراصغر اور عادل اقبال شامل ہیں۔
تقریب وظائف کے شر کاء سے اظہارخیال کرتے ہوئے ہوئے ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی نے کہاکہ کتاب اورقلم مسلم امہ کی پہنچان ہے،اقوام عالم میں ترقی کی منازل طے کرنے کے لئے محنت کو اپناشعار بنایا جائے۔تعلیم کو فروغ دے کرہی معاشرے میں امن وسلامتی کی راہ ہموار کی جاسکتی ہے۔(جاری ہے)
پنجاب ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈ کی طرف سے دینی طلباء میں وظائف تقسیم کاعمل لائق تحسین ہے۔
اس عمل سے شرح خواندگی میں ا ضافہ ہوگا۔جامعہ نعیمیہ اور اس سے منسلک مدارس اشاعت دین ا ورفروغ علم کے لئے دن ورات کوشاں ہیں۔اس موقع پر ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے طلباء کو ترغیب دلائی کہ وہ محنت اوردیانتداری کو اپنا خاصا بنائیں،ملک وقوم کے روشن مستقبل کے لئے طلباء اپنی تمام ترتوانائیاں حصول علم پرصرف کردیں۔آپ کی محنت رائیگا ں نہیں جائے گی۔انہوں نے اعلان کیا کہ امسال سرفراز نعیمی فاؤنڈیشن کی طرف سے بہتر کارکردگی کے حامل طلباء وطالبات میں ماہانہ بنیادوں پر ہزاروں روپے کے وظائف تقسیم کیا جائیں گے۔مزید قومی خبریں
-
چیئرمین (اوگرا) ،ممبر (آئل) ،اوگرا سینئر حکام کا پی پی ایل کے آہدی فیلڈ کا ایک دورہ
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.