زرعی یونیورسٹی فیصل آباداورصادق پولٹری میں مفاہمتی یاداشت پردستخط
دونوں ادارے پولڑی کے شعبہ میں تعلیمی وتحقیقی سرگرمیوں کوفروغ دینے کے ساتھ ساتھ طلباء وطالبات کیلئے انٹرن شپ اورملکی معیشت کے دوسرے بڑے سیکٹرپولٹری سے وابستہ افرادواداروں کی معاشی بہتری کیلئے تعاون کرینگے
جمعرات 18 اگست 2016 21:33
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 اگست ۔2016ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور صادق پولٹری پرائیویٹ لمیٹڈ نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں جس کے مطابق دونوں ادارے پولٹری کے شعبہ میں تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ طلباء و طالبات کیلئے انٹرن شپ اور ملکی معیشت کے دوسرے بڑے سیکٹر پولٹری سے وابستہ افراد و اداروں کی معاشی بہتری کیلئے ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔
یادداشت کے مطابق زرعی یونیورسٹی میں پولٹری سائنس کے طلبہ صادق پولٹری پر اپنی تحقیقات کر سکیں گے جبکہ صادق گروپ میں پیشہ وارانہ تربیتی ورکشاپس میں بھی انہیں حصہ لینے کے مواقع حاصل ہونگے۔ اس موقع پر وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر اقراراحمد خاں نے اظہار خیال کرتے ہوئے معاہدے کو ایک اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ دونوں ادارے پولٹری سیکٹر کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے توانائیاں صرف کریں گے جس سے اکیڈیمیا انڈسٹری روابط میں مضبوطی کو بھی فروغ ملے گا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
جلد رجسٹریشن کرائیں،10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
-
وفاقی وزراء محسن نقوی اور خواجہ محمد آصف کا سیالکوٹ ائیر پورٹ کا دورہ ، بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لئے موجود سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار ، فوری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
-
وزیراعظم کے وژن کے مطابق نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ، رانا مشہود احمد خان
-
مشن اہلسنت کو ثبو تاژ کرنے کے لیے سازشیں کی جا رہی ہیں،ثروت اعجاز قادری
-
پنجاب میں غیر قانونی بلڈ بنکس کو بند کرنے کا فیصلہ
-
یو ایس ایڈ کا پاکستان کے دیہی علاقوں میں کلین انرجی کے منصوبے کا آغاز
-
قومی شاہراہ پرمسافر بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون سمیت دو افرادجاں بحق
-
سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست: سپریم کورٹ نے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.