یکی گیٹ کے علاقہ سے 35سالہ نامعلوم شخص کی نعش برآمد

ہفتہ 20 اگست 2016 22:01

یکی گیٹ کے علاقہ سے 35سالہ نامعلوم شخص کی نعش برآمد

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اگست ۔2016ء)یکی گیٹ کے علاقہ سے 35سالہ نامعلوم شخص کی نعش ملی ہے،پولیس نے شناخت نہ ہونے پر نعش مردہ خانے جمع کروادی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق متوفی حلئیے سے نشئی معلوم ہوتا ہے شبہ ہے کہ اس کی موت نشے کی زیادتی سے ہوئی ہے۔پوسٹ مارٹم رپورٹ اور ورثاء کی شناخت کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔