لاہور،د وسال قبل اغواء ہونے والی لڑکی کو ننکانہ صاحب سے والدین کی حراست سے بازیاب کروالیاگیا

ہفتہ 20 اگست 2016 22:54

لاہور،د وسال قبل اغواء ہونے والی لڑکی کو ننکانہ صاحب سے والدین کی حراست ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 اگست ۔2016ء) انویسٹی گیشن پولیس تھانہ باغ نے د وسال قبل اغواء ہونے والی لڑکی کو ننکانہ صاحب سے والدین کی حراست سے بازیاب کروالیا ۔بتایا گیا ہے کہ ننکانہ صاحب کے رہائشی سردار محمد نے دو سال قبل اپنی 14سالہ بیٹی ساجدہ کو شادباغ کے علاقے کے رہائشی محمد عارف کے گھر بطور گھریلو ملازمہ نوکری کے لئے رکھوایا تھا ، دو سال قبل ساجدہ گھر سے لاپتہ ہو گئی جس پر لڑکی کے والد سردار محمد نے مالک محمد عارف کے خلا ف تھانہ شادباغ میں مقدمہ نمبر 359/14بجرم 363درج کروا دیا ۔

کچھ وعرصہ بعد ہی ساجدہ اپنے گھر والوں کو مل گئی ،لڑکی کے والد سردار محمد نے مالک محمد عارف سے پیسے لیکر خود ہی صلح نامہ لکھ لیا جس کی اطلاع تھانہ شادباغ میں نہ دی اور وہ اپنی بیٹی کو لیکر آبائی شہر ننکانہ صاحب چلا گیا وہاں پر لڑکی ساجدہ کے والد سردار محمد نے اپنے سگے بھتیجے کے خلاف بیٹی کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ درج کروا دیا اور اپنی بیٹی ساجدہ کی کسی اور سے شادی کر دی ، صوبائی دارالحکومت میں بچوں کے لاپتہ اور اغواء ہونے کی واقعات کے بعد سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے آپریشن و انویسٹی گیشن ونگ کے افسران کو بچوں کے لاپتہ اور اغواء کے مقدمات کے مقدمات کے مغویان کی بازیابی کی ہدایات جاری کیں جس پر ایس پی سٹی محمد نوید نے تھانہ شادباغ کی انویسٹی گیشن پولیس کو مغویہ ساجدہ کی بازیابی کے لئے احکامات جاری کئے جس پر انویسٹی گیشن پولیس تھانہ شادباغ نے مغویہ ساجدہ کو ننکانہ صاحب سے اس کے شوہر کے گھر سے برآمد کرلیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے تفتیش کرنے پر معلوم ہوا کے مدعی مقدمہ نے پیسے ہتھیانے کی لالچ میں اغواء کا جھوٹا مقدمہ درج کروا یا تھا بعد ازاں قانونی کارروائی کے بعد لڑکی کو اس کے والد سردار محمد کے سپرد کر دیا گیا ۔ بچوں کے لاپتہ اور اغواء ہونے کے حوالے سے سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس کا کہنا ہے کہ لاہور شہر میں بچوں کے اغواء ہونے کی کوئی وارداتیں نہیں ہو رہیں بلکہ بچے خود ہی گھروں سے والدین کے روئیے اور پڑھائی سے دلبر داشتہ ہو کرچلے جاتے ہیں جس پر والدین پریشان ہو کر اغواء کے مقدمات درج کروا رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :