”پاکستان جہنم نہیں ہے “کہنے پربھارتی ادارکارہ اور سیاستدان رمیا کے خلاف غداری کا مقدمہ درج
منگل 23 اگست 2016 16:01
(جاری ہے)
انھوں نے بظاہر یہ بات بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر کے ایک بیان کے جواب میں کہی تھی۔
بغاوت کا مقدمہ قائم کیے جانے کے بعد رمیا نے بنگلور میں ایک ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بیان پر قائم ہیں اور انھوں نے ایسی کوئی بات نہیں کہی ہے جس کے لیے وہ معافی مانگیں۔انھوں نے کہا کہ معافی مانگنا میرے لیے سب سے آسان کام ہے لیکن یہ مسئلے کا حل نہیں، آج کل ملک میں حالات کچھ ایسے ہیں کہ کسی کے بھی خلاف بغاوت کا مقدمہ قائم کیا جاسکتا ہے۔ اس قانون کا غلط استعمال کیا جارہا ہے اور میرے خیال میں اسے ختم کرنے کا وقت آگیا ہے۔رمیا کے خلاف مقدمہ ایک وکیل کے وٹل گوڑا کی شکایت پر قائم کیا گیا ہے۔ مقدمے کی ابتدائی سماعت27 اگست کو ہو گی۔کرناٹک میں بی جے پی اور اس کی طلبہ تنظیم کے کارکن رمیا سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یا تو وہ معافی مانگیں یا پاکستان چلی جائیں۔ سوشل میڈیا میں بھی ان کے بیان پر بحث جاری ہے۔ بعض ان کی حمایت ہیں اور بعض انھیں پاکستان چلے جانے کا مشورہ دے رہے ہیں۔گذشتہ ہفتے ہی انسانی حقوق کے بین الاقوامی ادارے ایمنیسٹی انٹرنیشنل کے خلاف بھی پولیس نے بغاوت کا مقدمہ قائم کیا تھا جس کے بعد ایمنیسٹی نے بھارت میں اپنا کام بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پولیس کا دعوی ہے کہ ایمنیسٹی کے ایک پروگرام میں دیش مخالف نعرے بلند کیے گئے تھے۔بھارت میں گذشتہ چند مہینوں سے بغاوت سے متعلق قانون پر بحث جاری ہے اور شہری حقوق کے لیے کام کرنے والوں کا الزام ہے کہ اظہار خیال کی آزادی کو ختم کرنے کے لیے اس قانون کا بے جا استعمال کیا جارہا ہے۔یہ بحث اس وقت شروع ہوئی تھی جب جواہر لال نہرو یونیورسٹی کی طلبہ یونین کے صدر کنہیا کمار اور بعض دیگر طلبہ کے خلاف بغاوت کے مقدمات قائم کیے گئِے تھے۔ ان پر الزام تھا کہ انھوں نے کشمیر کی آزادی کے حق میں اور بھارت کی سالمیت کے خلاف نعرے لگائے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
آئٹم سانگ نہ ہو پھربھی فلموں میں کام نہیں کروں گی، فاطمہ آفندی
-
اکشے کمار اور ارشد وارثی کی کامیڈی فلم ’’جولی ایل ایل بی 3‘‘ کی شوٹنگ شروع
-
شو میں شرکت کی آفر ٹھکرانے پر آفتاب اقبال نے کمرہ میں لاک کر دیا،شفاعت علی
-
احمد علی بٹ کی سیریز 'ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار' پر سخت تنقید
-
نسیم شاہ کو بولر کا ہیش ٹیگ دوں گی، بھارتی ماڈل اروشی روٹیلا
-
شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کی تفصیلات شیئرکردیں
-
ہیرا منڈی سیریزپرپاکستان سے ڈھیروں پیارملا ہے: سنجے لیلا بھنسالی
-
معروف کامیڈین بھارتی سنگھ اچانک ہسپتال داخل
-
عاطف اسلم ملیالم فلموں میں انٹری دینے کیلئے تیار،ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شین نگم کی تصدیق
-
دومرتبہ آسکرایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارکوجنسی ہراسانی کے ایک اورالزام کا سامنا
-
شاہ رخ خان کا اپنی نئی فلم کی شوٹنگ جون میں شروع کرنے کااعلان
-
یکطرفہ محبت خوبصورت ہے اور سکون دیتی ہے،خوشحال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.