نیپال میںمسافر بس دریا میں گرنے سے 21 افراد ہلاک ہوگئے
میاں محمد ندیم جمعہ 26 اگست 2016 12:47
کھٹمنڈو(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 اگست۔2016ء) نیپال کے مشرقی پہاڑی علاقے میں مسافر بس دریا میں گرنے سے 21 افراد ہلاک ہوگئے۔رپورٹس کے مطابق مسافروں سے بھری بس چاندنی بجینگ نامی گاو¿ں جارہی تھی، اسی دوران پہاڑی علاقے میں ڈرائیور سے بے قابو ہوگئی اور دریائے ترشولی میں جاگری۔حادثے کے بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو کام کا فوری طور پر آغاز کیا جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو بس سے باہر نکالنا شروع کیا۔
مقامی ضلع سربراہ بینود پرکاش سنگھ نے بتایا کہ اس حادثے میں 21 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 16 زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ امدادی کارکنوں نے بس میں پھنسے مسافروں کو نکالنے کا کام فوری طور پر شروع کر دیا تھا۔(جاری ہے)
بینود پرکاش سنگھ نے بتایا کہ امدادای سرگرمیوں میں کوشش کی گئی کہ زیادہ سے زیادہ افراد کو پانی میں ڈوبی ہوئی بس سے جلدی نکال کر ان کی جان بچائی جا سکے، اسی وجہ سے کئی افراد کو بچانے میں کامیابی ملی۔
نیپال کے ہائی وے پر اس قسم کے حادثات عام ہیں جن کی بڑی وجہ خراب سڑکیں، خستہ حال بسیں اور غیر محتاط ڈرائیونگ ہے۔واضح رہے کہ اس ماہ کے آغاز میں نیپال کے پہاڑی سلسلے میں مسافروں سے بھری بس چڑھائی سے نیچے آگری تھی جس کے نتیجے میں کم سے کم 33 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی ہدایت پر پاسکو(کل )سے گندم خریداری کا آغاز کرے گا
-
شادی سے پہلے تھیلیسیمیاء کے تشخیصی ٹیسٹ کو لازمی قرار دینا ہوگا‘ خواجہ سلمان رفیق
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کے درمیان مذاکرات، ازبکستان۔افغانستان۔پاکستان ریلوے منصوبے پر جلد عمل درآمد کے لیے کوششیں تیز کرنے کا عزم
-
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا ہولناک، افسوسناک اور شرمناک دن ہے‘عظمیٰ بخاری
-
سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مخصوص نشستوں کے 76 ارکان کی رکنیت آج معطل ہونے کا امکان
-
وزیراعلیٰ مریم نوازسے ترکمانستانی سفیرکی ملاقات، دو طرفہ تعاون پراتفاق
-
وزیراعلیٰ نے پولیس کو وکلاء کیخلاف طاقت کے استعمال سے روک دیا
-
امریکا کا عمران خان اور دیگرقیدیوں کی حفاظت پر اظہارِ تشویش
-
عمران خان کی 6، بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں ضمانتوں میں توسیع
-
بشریٰ بی بی کی بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست منظور
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغازسے لے کر اب تک 4.156 ارب ڈالرکا نمایاں اضافہ ریکارڈ
-
وزیرِ اعظم کی تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے،بیرونِ ملک پاکستانی افرادی قوت کے بہتر روزگار کیلئے پاکستان سکل کمپنی، سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام ، تکنیکی و فنی تربیت کے شعبے میں اصلاحات کیلئےکمیٹی ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.