غریب پیدا ہی امیر کی خدمت کرنے کے لیے ہوئے ہیں۔ سینیٹر مسلم لیگ ن سردارمحمد یعقوب خان نصر
سمیرا فقیرحسین جمعہ 26 اگست 2016 15:33
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اگست2016ء) : سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی میں بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینیٹر سردار محمد یعقوب خان نصر نے کہا کہ غریب عوام امیر لوگوں کی خدمت کرنے کے لیے ہی پیدا ہوئے ہیں۔ سردار محمد یعقوب خان کے اس بیان کے بعد عوام میں کی جانب سے شدید رد عمل کا اظہار کیا گیا ہے۔ کمیٹی کی میٹنگ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر نے ملکی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک کچھ نمایاں خاندانوں کی جاگیر بن چکا ہے۔
اور یہاں پر لیے گئے تمام تر فیصلے بھی ان ہی خاندانوں کے مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے کیے جاتے ہیں۔ سینیٹر تاج حیدر کی اس بات پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے سینیٹر عثمان کاکڑ نے بھی ان کی بات سے اتفاق کیا اور کہا کہ اللہ نے تمام انسانوں کو یکساں اور برابر پیدا گیا ہے ۔(جاری ہے)
دوسری جانب حکومتی جماعت کے سینیٹر سردار محمد یعقوب نے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غریب پیدا ہی امیر کی خدمت کے لیے ہوتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ لوگ جو تعلیم حاصل نہیں کر سکتے انہیں بیوروکریٹ کی سی زندگی گزارنے کا کوئی حق نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ کے سب کو یکساں پیدا کرنے کا عمل تو پارلیمنٹ میں بھی نہیں ہوتا جہاں قومی اسمبلی کے اراکین کو زیادہ اہمیت دیتے ہوئے انہیں فنڈز دئے جاتے ہیں جبکہ سینیٹرز کو کچھ بھی حاصل نہیں ہوتا۔ سردار محمد یعقوب کے اس بیان پر عوام کی جانب سے شدید رد عمل کا اظہار دیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.