جنوبی ایشیا کے خطہ میں عوام کی ترقی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے بے شمار مواقع اور صلاحیت موجود ہے ‘ اسحاق ڈار
جمعہ 26 اگست 2016 16:51
(جاری ہے)
وزیر خزانہ نے سارک ممالک کے مندوبین کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیا کے خطہ میں عوام کی ترقی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے بے شمار مواقع اور صلاحیت موجود ہے، اس سلسلے میں مشترکہ حکمت عملیوں اور سارک ممالک کے مابین یکساں معاملات کو لوگوں کی اقتصادی اور سماجی بہتری کے لئے وسائل کو بروئے کار لانے پر مرتکز کرنے کی ضرورت ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ قومی حکومتوں کو جنوبی ایشیائی اقتصادی یونین کے خواب کو حقیقت کا روپ دینے کے لئے مشترکہ اہداف پر یکسوئی سے توجہ دینا ہو گی، اس سلسلے میں سارک ممالک کی جانب سے قومی سطح پر انفرادی کوششیں جنوبی ایشیائی اقتصادی یونین کی منزل کی جانب معاون ثابت ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے قیادتیں سارک ممالک کے مابین تجارت، سرمایہ کاری، فنانس، توانائی، انفراسٹرکچر اور رابطہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کی اہمیت پر مسلسل زور دے رہی ہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ سارک ممالک کے درمیان نان ٹیرف اور دیگر رکاوٹوں کو دور، تجارت کی سہولت کے لئے اقدامات، سرمایہ کاری تعاون، مصنوعات کی حساس فہرست میں کمی، سارک ایگریمنٹ برائے تجارت و خدمات، رابطہ کاری میں بہتری، توانائی تعاون، کسٹمز طریقہ کار کو سادہ بنانے اور سرمایہ کاری کے فروغ و تحفظ سے متعلق معاہدے پر کوششیں تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان خطے کو بھوک، غربت، ناخواندگی اور دیگر سماجی برائیوں کے خاتمے کے لئے مجموعی علاقائی کوششوں میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سارک کے معاملات میں فعال کردار ادا کرتے ہوئے اسے ایک کامیاب علاقائی تنظیم دیکھنا چاہتا ہے اورقریبی علاقائی اتحاد کے لئے قومی سطح پر متعدد اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے سارک سیکرٹریز خزانہ کی جانب سے وزارتی اجلاس کے لئے سفارشات کی تیاری کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ وزارتی اجلاس میں قابل عمل تجاویز تیار کی جائیں گی جو رواں سال 9 تا 10 نومبر کو اسلام آباد میں ہونے والی سارک سربراہی کانفرنس میں پیش کی جائیں گی۔ اس موقع پر سارک کے سیکرٹری جنرل ارجن بہادر تھاپا نے اپنے خطاب میں کہا کہ آٹھویں سارک ورزاء خزانہ اجلاس کا انعقاد دراصل علاقائی ترقی کے لئے مل کر کام کرنے کے عزم کا عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیاء میں علاقائی اتحاد کی بڑی صلاحیت ہے جو علاقے کے عوام کی مجموعی فائدے کیلئے وسیع مواقع فراہم کرتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
او آئی سی کو متحد ہو کر امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا مربوط جواب دینا چاہیئے، وزیرِ خارجہ
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.