سونف کو 6ہزار فٹ کی بلندی تک بھی کاشت کیاجاسکتاہے، ماہرین زراعت

ہفتہ 27 اگست 2016 13:53

فیصل آباد۔27 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 اگست۔2016ء) ماہرین زراعت نے سونف کی کاشت ستمبرمیں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار سونف کی کاشت ستمبر کے آغاز سے شروع کرکے ستمبر کے آخر تک مکمل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ سونف موسم سرما کی ایک اہم فصل ہے جسے 6ہزار فٹ کی بلندی تک بھی نہائت کامیابی سے کاشت کیاجاسکتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سونف کی کاشت کیلئے چکنی مٹی والی ذرخیز زمین شاندار نتائج کی حامل ہوتی ہے لہٰذا اسے سیلاب زدہ علاقوں کی زمینوں میں پانی کے بغیر بھی کاشت کیاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ سونف کی کاشت سے قبل تین سے چار مرتبہ ہل چلا کرزمین کو نرم و ہموار کرلیں اس کے بعد فی ایکڑ زمین میں 10سے12 گڈے گوبر کی گلی سڑی کھاد ڈال کر اسے زمین میں اچھی طرح مکس کردیا جائے تا کہ زمین کی ذرخیزی برقرار رہے۔ انہوں نے بتایاکہ فی ایکڑ 4سے 5 کلوگرام بیج کااستعمال انتہائی موزوں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سونف کو وٹیں بنا کر چھٹے کے ذریعے کاشت کیاجاسکتاہے۔انہوں نے بتایاکہ مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت کی خدمات سے بھی استفادہ کیاجاسکتاہے۔