ملتان ٗبہاولپور بائی پاس پر 10 ملزمان نجی بینک سے ایک کروڑ روپے سے زائد رقم لوٹ کر فرار
ڈاکو جاتے ہوئے بینک میں تعینات گارڈز کا اسلحہ اور سی سی ٹی وی کیمرے بھی ساتھ لے گئے
ہفتہ 27 اگست 2016 17:21
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء) بہاولپور بائی پاس پر 10 ملزمان نجی بینک سے ایک کروڑ روپے سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق ملتان کے علاقے بہاولپور بائی پاس پر واقع نجی بینک میں ڈکیتی کے دوران ایک کروڑ روپے کی رقم لوٹ لی گئی۔
(جاری ہے)
ایس پی کینٹ نے بتایا کہ نجی بینک میں 10 سے 12 ڈاکوؤں کی لوٹ مارکی اطلاع ملتے ہی سی پی او، آرپی او، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سمیت پولیس افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے تاہم اس وقت تک ڈاکو فرار ہوچکے تھے۔
ایس پی کینٹ کے مطابق عینی شاہدین نے ابتدائی تفتیش میں بتایا ہے کہ لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں کی تعداد 10 سے 12 تھی جن میں کچھ نقات پوش جبکہ بعض نے اپنا چہرہ نہیں چھپایا تھا۔ ڈاکوؤں نے پہلے سیکیورٹی گارڈز اور عملے کو یرغمال بنایا اور 5 سے 10 منٹ کے دوران ایک کروڑ سے زائد کی رقم لوٹی اور 2 گاڑیوں پر سوار ہو کر فرار ہوئے۔ ڈاکو جاتے ہوئے بینک میں تعینات گارڈز کا اسلحہ اور سی سی ٹی وی کیمرے بھی ساتھ لے گئے۔مزید اہم خبریں
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
اسمارٹ فون 10 برسوں میں 83 فیصد مہنگے ہوئے
-
سونامی کیسے بنتے ہیں؟
-
چینی صدر شی جی پنگ آج اتوار کو فرانس پہنچ رہے ہیں
-
ناروے: ایک جنسی مجرم کی سوشل میڈیا تک رسائی کو انسانی حق قرار دینے کی اپیل
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.