کاشتکار زنک کی کمی کو پورا کرکے دھان کی بہتر پیداوار حاصل کرسکتے ہیں، زرعی ماہرین

اتوار 28 اگست 2016 12:31

لاہور۔28 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 اگست ۔2016ء )کاشتکارزمین میں زنک کی کمی کو پورا کرکے دھان کی معیاری اور بہتر پیداوار حاصل کرسکتے ہیں۔ زرعی ماہرین کے مطابق وسطی پنجاب کے علاقوں میں زنک کی کمی پائی گئی ہے جس سے دھان کی فصل بری طرح متاثر ہورہی ہے ،دھان کے کاشتکار کھیتوں میں لاب لگانے کے 10 تا 12 دن تک زنک سلفیٹ 35 فیصد بحساب 5 کلوگرام اور زنک سلفیٹ 20 فیصد والا ہو تو 10 کلوگرام فی ایکڑ استعمال کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ چاول کی پنیری کھیت میں منتقلی کے 10-15دن کے اندر اندر مناسب کھادوں کا استعمال ضرور کریں تاکہ فصلوں کو مختلف بیماریوں سے بچایا جاسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ زنک کی کمی سے فصل کی پیداورا میں کمی واقع ہو جاتی ہے اس لئے اس حوالے سے محکمہ زراعت کے مقامی دفتر سے رابطہ کریں اور محکمہ کی سفارشات پر عمل کریں تاکہ بہتر پیداوار کا حصول ممکن ہو سکے۔ زنک کی کمی کی وجہ سے دھان کی پیداوارشدید متاثر ہوجاتی ہیے ۔