وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے نوجوانوں کے ساتھ کرکٹ کھیلی
پیر 29 اگست 2016 12:16
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29اگست۔2016ء ) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے نوجوانوں کے ساتھ کرکٹ کھیلی تاہم ان کی اننگز دو گیندوں تک محدود رہی ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ شہر قائد کے دورے پر نکلے تو کلفٹن تین تلوار کے قریب نوجوانوں کو کرکٹ کھیلتے دیکھ کر ان سے پوچھا کہ بھائی ہم کرکٹ کھیل سکتے ہیں؟ نوجوانوں نے وزیر اعلی کو کرکٹ کھیلنے کی دعوت دی جس پر مراد علی شاہ نے بیٹنگ کی اور صوبائی وزراء جام خان شورو اور امداد پتافی نے باؤلنگ کرائی، بیٹنگ سے قبل وزیراعلیٰ اور وزراء میں دلچسپ گفتگو ہوئی۔
صوبائی وزیر امداد پتافی نے وزیر اعلی کو کہا کہ سر آئیں کرکٹ کھیلیں؟، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ بولے کہ باؤلگن آپ کرائیں گے ؟، صوبائی وزیر امداد پتافی نے کہا کہ سر آپ بیٹنگ کریں میں باؤلنگ کرواتا ہوں، وزیراعلیٰ نے ان سے کہا کہ باؤلنگ ضرور کرائیں مگر آؤٹ مت کیجئے کرنا، امداد پتافی نے وزیر اعلی کو باؤلنگ کرائی اور مراد علی شاہ دوسری ہی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے ، وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی وزرا کو اپنے درمیان دیکھ کر نوجوانوں نے خوشی کا اظہار کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دی
-
پاکستان تمام فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشنز لینے میں ناکام
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.