سپر ہائی وے پر قائم ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں رونقیں بحال ہونا شروع
منگل 30 اگست 2016 22:31
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اگست ۔2016ء) سپر ہائی وے پر قائم ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں رونقیں بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ ہیوی مشینری کے ذریعے منڈی انتظامیہ کی جانب سے داخلی اور خارجی راستوں پر نکاسی آب کا 70 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے ۔منڈی کے ایڈمنسٹریٹر جہانگیر چوہدری نے کہا کہ ہفتے کے دن کراچی میں ہونے والی میں غیر متوقع بارش اور مٹی کے طوفان کے باعث مویشی منڈی سہراب گوٹھ میں بیوپاریوں کے لیے مشکلات پیدا ہوگئی تھیں تاہم انتظامیہ اور ملیر کنٹونمنٹ بورڈ کی کوششوں کے بعد صورت حال کافی بہتر ہو گئی ہے۔
انہوں نے کنٹونمنٹ بورڈ ملیر اور پاک آرمی کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان اداروں کے فراہم کردہ باؤزر اور پانی نکالنے کے لئے دیگر مشینری نے منڈی کے راستوں کی بحالی میں بہت مدد دی۔(جاری ہے)
جہانگیر چوہدری نے کہا کہ تقریباً950 ایکڑپر قائم منڈی میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنا آسان نہیں ہے اور اس وقت بھی کئی بلاکوں میں کام جاری ہے۔ انہوں نے بیوپاریوں سے بھی انتظامیہ کی مشکلات سمجھنے اور صورتحال کی بحالی میں انتظامیہ کا ساتھ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہم مل کر منڈی کی صورتحال بہتر بنا سکتے ہیں تاکہ مویشیوں کی خرید و فروخت میں آسانی فراہم کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے نکاسیٔ آب اور کچرے فضلے کو ٹھکانے لگانے لیے اپنے اسٹاف کی تعداد د گنی کردی ہے۔ منڈی میں سپرے کا کام بھی وقتاً فوقتاً جاری ہے جب کہ مختلف بلاکس کی اندرونی گلیوں میں صفائی ستھرائی کاکام مسقتل بنیادوں پر جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پانی کے اخراج کے بعد ایک بار پھر مویشیوں اور عوام کے لیے آنے جانے کے راستے ہموار ہوگئے ہیں۔ ان اقدامات کی وجہ سے منڈی میں عوام کی آمدکا سلسلہ جاری رہا۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.