عید الاضحی قریب آتے ہی سوئی ناردرن گیس کمپنی کے 145 ملازمین کو نوکری سے برخاست کر دیا
بدھ 31 اگست 2016 15:35
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) عید الاضحی قریب آتے ہی سوئی ناردرن گیس کمپنی کے 145 ملازمین کو نوکری سے برخاست کر دیا ‘نوکری سے فارغ ہونے والے ملازمین کے گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑنے لگے۔تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی کے 145ملازمین کو نوکری سے برخاست کر دیا ہے۔
(جاری ہے)
ذرائع نے بتایا کہ تمام ملازمین لاہور ریجن میں ڈیلی ویجز کی بنیاد پر کام کر رہے تھے. عیدالاضحی سے قبل نوکری سے فارغ ہونے والے ملازمین پریشانی سے دوچار ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ لاہور ریجن نے 450 ملازمین کو بھرتی کرنے کی سمری ارسال کی تھی تاہم ہیڈ آفس کی جانب سے 400 ملازمین کو بھرتی کرنے کی منظوری دی گئی، 400 ملازمین کی بھرتی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر کو نوکری سے فارغ کر دیا نوکری سے فارغ ہونے والے ملازمین کو دفتر داخل ہونے سے بھی روک دیا ہے کمپنی میں بلنگ، مینٹیننس، سیلز اورڈسٹری بیوشن کے شعبوں میں بھی ڈیلی ویجز ملازمین کو بھرتی کیا جاتا ہے۔مزید قومی خبریں
-
وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج سکیم کے عازمین کی بکنگ کا ڈیٹا ’’پاک حج ‘‘موبائل ایپ پر لوڈ کردیا
-
روٹی کی نئی قیمتوں کیخلاف درخواست، ڈی سی اسلام آباد و ایڈووکیٹ جنرل طلب
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کی ملاقات
-
مانسہرہ پولیس کی کارروائی ، دو منشیات فروش گرفتار
-
’’یوم تکبیر ‘‘ 28مئی کو جوش و خروش اور ملی جذبہ کے ساتھ منایاجائے گا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.