عراق میں اسلحہ ڈپو پر راکٹ حملہ،چاردھماکوں میں 15افرادہلاک ،50زخمی
ہفتہ 3 ستمبر 2016 11:36
(جاری ہے)
مقامی آبادی کے مطابق یہ ہتھیار ایک طاقتور شیعہ ملیشیا عصائب اہل الحق کی ملکیت تھے اور جب یہ حملہ ہوا تو اس ملیشیا کے ارکان بھی وہاں موجود تھے۔
بغداد کے غزالیہ نامی علاقے میں سنی آبادی کی اکثریت ہے۔ پولیس کے مطابق وہاں ایک بازار میں ایک بم پھٹنے سے دو افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے۔وزارتِ داخلہ کے حکام نے بتایا کہ دو بم شہر کی پھلوں اور سبزیوں کی منڈیوں میں پھٹے۔ ان حملوں میں پانچ افراد ہلاک اور بیس زخمی ہو گئے۔ ایک بم مغربی بغداد کے ایک کاروباری علاقے میں پھٹا، جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے۔ یہ تمام معلومات ان اہلکاروں نے اپنے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر فراہم کیں کیونکہ اْنہیں پریس کے ساتھ بات چیت کی اجازت نہیں تھی۔ تاحال کسی بھی گروپ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم ماضی میں شدت پسند ملیشیا داعش اکثر عراقی دارالحکومت کے شیعہ مراکز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی رہی ہے۔ ان حملوں میں جولائی میں شاپنگ سینٹر پر ہونے والا حملہ بھی شامل تھا۔عراقی فوج داعش کو رمادی اور فلوجہ جیسے بڑے شہروں سے نکال چکی ہے اور اس سال کے آخر تک شدت پسند ملیشیا کے آخری گڑھ موصل کو بھی اپنے کنٹرول میں لانے کا عزم ظاہر کر چکی ہے۔ آج کل عراقی سکیورٹی فورسز کسی بڑے حملے سے پہلے موصل کے آس پاس مختلف طرح کے آپریشن کرنے میں مصروف ہیں، جن کا مقصد اْن راستوں پر کنٹرول حاصل کرنا ہے، جسے داعش کے جنگجو شہر میں جانے یا وہاں سے باہر نکلنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ، مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 42 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.