رحیم یار خان میں 116سال کی عمرکے ایک شخص کی موجودگی کا انکشاف
میاں محمد ندیم بدھ 7 ستمبر 2016 15:46
رحیم یار خان(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 ستمبر۔2016ء)جنوبی پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں 116سال کی عمرکے ایک شخص کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے-نیشنل ڈیٹا بیس اینڈرجسٹریشن اتھاٹی نے رحیم یار خا ن کے شہری کو اس کے دادا سے بھی بڑا کردیا۔35 سالہ شخص کی عمر شناختی کارڈ میں 116 سال درج کردی۔
(جاری ہے)
متاثرہ شخص نے حکام کو بار بار تصحیح کیلئے درخواست کی کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔
محمود کوٹ کے رہائشی نصیر احمدکے شناختی کارڈ میں پیدائش 1900 درج کر دی گئی اور جبکہ اس کے والد کی پیدائش 1960 درج ہے۔متاثرہ شخص نے اپنے وکیل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میری عمر 116 سال درج ہونے کی وجہ سے کسی بھی سرکاری دفتر میں میری شنوائی نہیں ہوتی۔متاثرہ شخص نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے اور شناختی کارڈ میں درستگی کا مطالبہ کیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.