شعیب ملک کی زخمی بابر اعظم کو اٹھاکر لیجانیوالی تصویر سوشل میڈیا پر چھا گئی
جمعرات 8 ستمبر 2016 20:50
مانچسٹر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار8 ستمبر۔2016ء )قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی زخمی بابر اعظم کو اٹھاکر لیجانیوالی تصویر سوشل میڈیا پر چھا گئی ،کئی صارفین نے اس پر دلچسپ خیالات کا اظہار کیاہے۔
(جاری ہے)
21سالہ بابر اعظم انگلینڈ کیخلاف واحد ٹی ٹونٹی کے آخری اوور میں پاؤ ں مڑنے سے زمین پر گر گئے تھے جس کے بعد وقت بچانے کے لیے شعیب ملک نے انہیں اپنی گود میں اٹھا کر باؤنڈری لائن کے باہر پہنچایا ،یہ تصویر سوشل میڈیا پر چھا گئی جہاں ایک صارف نے اس تصویر کے ساتھ شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی ایک تصویر جوڑ کر نیچے لکھا کہ ”کچھ بولنے کی ضرورت نہیں۔
ایک اور صارف نے اس تصویر کے ساتھ لکھاکہ”جب آپ صوفے پر سو جائیں لیکن ابا اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہوں کہ آپ کی صبح اپنے بستر پر ہی ہو“۔ایک اور صارف نے اس تصویر پر کمنٹ کیا کہ ”آؤ اپنے شہزادے کو گولیاں ٹافیاں دلوا کر لاؤں“۔ایک اور صارف نے حد کرتے ہوئے اس تصویر کو شاہ رخ خان کی فلم ”ویر زارا“ میں ان کے پریتی زنٹا کو اٹھائے ہوئے سین کے ساتھ جوڑ کر پوچھا کہ ”کس نے زیادہ اچھا اٹھایا تھا؟“۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
-
وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو برصغیر کا مسئلہ قرار دے دیا
-
پاکستان اپنی کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کو تیارہے، احسن اقبال
-
لاہور، پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوران آن لائن جوئے کیخلاف ایکشن کا حکم
-
باکسر عامر خان نے ایک لاکھ ڈالر کی اکیڈمی بند ہونے کے بعد پاکستان چھوڑ دیا
-
یوراج سنگھ نے پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں میں شامل کرلیا
-
اپنی کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کو تیار ہیں، بھارت کو بھی ٹیم پاکستان بھیجنی چاہیے : احسن اقبال
-
عرفان محسود نے ’تحقیر آمیز‘ رویے پر کے پی حکومت کو 5 لاکھ روپے واپس کردیئے
-
ٹی ٹونٹی سیریز: آن لائن جوئے کیخلاف سخت کارروائی کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.