ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو ون ڈے میں بہتر مستقبل کیلئے امید کی کرنیں نظر آنے لگیں
جمعہ 9 ستمبر 2016 15:08
مانچسٹر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 ستمبر۔2016ء)قومی کر کٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو محدود اوورز کی کرکٹ میں بہتر مستقبل کیلئے امید کی کرنیں نظر آنے لگیں، ان کا کہنا ہے کہ ون ڈے سیریز میں شکستوں کے باوجود کچھ مثبت چیزیں بھی دکھائی دی ہیں۔
(جاری ہے)
مشکل ٹور میں کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کا بخوبی اندازہ ہو گیا، یہ جاننے میں بھی مدد ملی کہ جدید کرکٹ کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کیلیے آئندہ پلان میں کس کرکٹرز کو کس کردارکیلیے آزمایا جاسکتا ہے، انھوں نے کہا کہ بڑی خوش کی بات ہے کہ چند ایسے پلیئرز نظر میں آگئے جنھیں لے کر آگے جا سکتے ہیں، میں انگلینڈ کیخلاف واحد ٹوئنٹی20میں ٹیم کے جارحانہ انداز اور کارکردگی پر بہت خوش ہوں، مکی آرتھر نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ میں بہتری لانے کیلیے تینوں شعبوں میں بہت کام کرنا باقی ہے۔
یہ سفر قطعی طور پر آسان نہیں ہوگا، محدود اوورز کی کرکٹ میں سخت جان حریف ویسٹ انڈیز کا یواے ای میں سامنا کرنے کیلیے اچھی پلاننگ اور درست کمبی نیشن کی ضرورت ہوگی،بعدازاں آسٹریلیا کا اسی کی سرزمین پر مقابلہ کرنے کیلیے بھی صلاحیتوں سے بڑھ کر کھیل پیش کرنا ہوگا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی ایس ایل 10 کے پلے آف کیلئے انگلینڈ کے 3 سٹیڈیم زیر غور
-
حارث روف نے تعریف کرنے پر ویرات کوہلی کا شکریہ ادا کر دیا
-
اطالوی ٹینس سٹار جینک سنر کولہے کی انجری کے باعث اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار
-
ہم روبوٹ نہیں کہ بٹن دبائیں اور اچھا پرفارم ہوجائے : اعظم خان
-
پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کوریا کو بھی 4-0 سے شکست دے دی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.